پولٹری فیڈ (کھائے جانے والے حلال پرندوں کی خوراک)
پولٹری فیڈ سے مراد ایسی خوراک ہے جو کھانے کے لئے پالے جانے والے پرندوں کو دی جاتی ہے۔ جیسے بٹیر (Quail)، مرغیاں (Chicken)، بطخیں (Ducks)، چکور(guinea fowl)، فیل مرغ (turkey bird)، شتر مرغ (Ostrich)، وغیرہ کو گھریلو اور تجارتی پیمانے پر پالے جانے پرندیں ہیں۔ لیکن اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو پولٹری کا لفظ سنتے ہی ہمارے ذہن میں مرغی کا تصورآجاتا ہے کیونکہ کہ یہاں مرغی کے علاوہ کسی دوسرے پولٹری والے پرندے کی گھریلو یا تجارتی پیمانے پر افزائش نہیں کی جارہی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب بطخ اور چکور کو بھی مرغی کی طرح کھانا پسند کرنے لگے ہیں۔
پولٹری کے پرندوں کی پرانے دور میں خوراک:
بیسوی صدی سے پہلے پولٹری والے پرندوں کو عام طور باڑ لگا کر گھریلو اور تجارتی پیمانے پر پالاجاتا تھا۔ اور ان کے کھانے لئے بہت سارے حشرات (insects)، گھوڑوں ، پودوں اور مویشویوں سے بچا ہوا چارہ، دانہ وغیرہ وافر ہوتا ہے۔ ان کو جسم کےلئے ضروری پرٹینز وغیرہ کو پورا کرنے لئے چارے اور دانے کے علاوہ کھمبی (mushroom) اور باغیچہ کے کچرا (garden waste) وغیرہ سے مل جاتے تھے۔

پھر وقت کے ساتھ ساتھ گھریلواور تجاری پیمانے پر چھوٹے اور بڑے پولڑی فارمز بنائے جانے کے ساتھ ساتھ پولٹری کے پرندوں کے لئے مناسب اور بہتر افزائش کے لئے خوراک (feed) بنائی جانے لگی جس میں وہ تمام اجزا شامل ہوتے ہیں جس سے پولٹری کے پرندوں کی افزائش تیزی سے ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی صحت کی بھی ضامن ہوتی ہے۔
پاکستان میں پولٹری کی خوراک بنانے والی ملز
پولٹری خوراک کا استعمال:
جدید دورمیں پولٹری کی خوراک میں دانہ، پروٹینز، سویا بین کا کھانے والا تیل (soybean oil meal)، مینرلز (minerals)، اور وٹامنز وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ پولٹری کے لئے تیار کردا خوراک میں پرندے کی عمر، وزن، جسمات کی بڑھوتری، انڈے دینے کے تناسب اور موسم کے لحاظ سے خوراک کی مقدار اور معدنیات (nutritional) رکھی جاتی ہے۔ پولٹرے کے پرندوں کے لئے خوراک کئی تجربات کے بعد مختلف طریقوں سے بنائی جاتی ہیں۔ کوشش کی جاتی ہے۔ کہ اس میں سستی اشیاء کو استعمال کیا جائے تاکہ پولٹری کی خوراک تیار کرنے میں کم سے کم لاگت آسکے۔

پولٹری کے پرندوں کو اچھی صحت کےلئے مناسب مقدار میں پروٹینز(vitamins) اور کاربوہائیڈریٹ(carbohydrate) کے ساتھ ساتھ ضروری وٹامنز، غزائیت سے بھرپور معدنیات(dietary minerals) اور صاف ستھرا پانی چائیے ہوتا ہے۔ لیکٹوج ابال (Lactose-fermentation) کے ذریعے پولٹری کے پرندوں کو وٹامن اور معدنیات کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے۔ انڈے دینے والے پرندے کو روزانہ 4 گرام کیلشیم (calcium) کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس میں سے وہ 2 گرام انڈا دینے میں استمعال کرلیتےہیں۔ زیادہ تر سپی کے خول (oyster shells) کو غزائیت سے بھرپور معدنیات (dietary calcium) کے کئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سنگ خارا (granite) (پتھر) کو نہائت باریک پیس کر پولٹری کے پرندوں کی خوراک بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پرندے کے پوٹے (gizzard) کوغزا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔کیلشیم آیوڈیٹ (calcium iodate) کو آیوڈیٹ (iodine) ضمیمہ (supplement) کے طور پراستعمال کیاجا سکتا ہے۔
پولٹری خوراک کی اقسام:
پولٹری کی آٹھ سے زاہد اقسام ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں اور ان کے بارے تفصیل سے پڑھنے کے لئے پولٹری والےپرندوں کی خوراک کی اقسام پرھئے۔
مرغی کے لئے شروعاتی دنوں میں خوراک – (Starter Chicken Feed)
مرغی کی جسامت کی بڑھوتری کے لئے خوراک – (Grower Chicken Feed)
انڈے دینے والی مرغی کے لئے خوراک – (Layer Chicken Feed)
جھونڈ میں پالے کے لئے خوراک – (Flock Raiser)
گوشت کی پیداوار کے لئے مرغی کو دی جانے والی خوراک – (Broiler Feed)
لڑنے والے مرغوں کے لئے خوراک – (Game Bird Feed)
خمیر شدہ خوراک – (Fermented Feed)
پسی ہوئی مکئی – (Cracked Corn)
پسی ہوئی خوراک – (Mash Feed)
چورے جیسی خوراک – (Crumble Feed)
خوراک کی گولیاں – (Pellets)
پولٹری کی خوراک اور احتیاطی تدابیر:
پولٹری کو دی جانے والی خوراک صاف اور خشک ہونی چائیے۔ آلودہ خوراک بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔ ہکہ سے گیلی خوراک افزائش میں اچھا اثر رکھتی ہے۔ مثال کے طور پرپولٹری کے پرندوں کو مککوکسین زہریلا (mycotoxin poisoning) کی وجہ سے زیادہ تر اور عام طور پر ہونے والی بیماری تسمیم (toxicoses) ہے۔ مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں خوراک اور خوراک دینے والے برتن (feeder) کا استعمال دینے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ گھریلو یا تجارتی پیمانے پر پولٹری کے پرندوں کو دانے کے ساتھ ساتھ بازاری خوراک بھی دی جا سکتی ہے۔ اس جدید دور میں پولٹری کے پرندوں کو مناسب خوراک دینے کے لئے کمپیوٹرائزڈ مشینوں کی مدد سے خودکار طریقے (automatic) سے خوراک اور پانی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ پولٹری فارم کے اندر کے ماحول کو بھی صاف سھترا اور مناسب درجہ حرارت کو برقرار رکھتی ہیں۔