میکا طوطے Macaw Parrots
Macaw پرندوں میں بڑے اجسام ، خوبصورت اور شوخ رنگ والے طوطوں کی تقریباََ 18 نسلوں کا عام نام ہے۔ Macaw عام طور پر جنوبی اور شمالی امریکہ میں پائے جاتے ہے۔ Macaw پرندے لمبی دُم ، شوخ رنگ اور خوبصورتی کی وجہ سے ان کا دنیا کے شاندار پرندوں میں شمار ہوتا ہے۔ Macaw پرندوں کی درجہ بندی کرئے تو Ara ، Anodorhynchus ، Cyanopsitta ، Primolius ، Orthopsittaca اور Diopsittaca وغیرہ طوطوں میں زیادہ مشہور ہے۔
مقامی علاقہ (Native Region) :
Macaw (میکا) کا شمار دنیا کے بڑے طوطوں میں شمار ہوتا ہے۔ برازیل (Brazil) ، بولیویا (Bolivia) اور پیراگوئے (Paraguay) میں رہنے والےMacaw طوطوں کی نسل Anodorhynchus hyacinthinus دنیا کے سب سے بڑے طوطوں میں شمار ہوتا ہے ۔ ان کی لمبائی تقریباََ 95cm سے 100cm (37.5 انچ سے لے کر 39.5 انچ ) تک ہو سکتی ہے۔میکا طوطے اپنے شوخ رنگوں کی وجہ سے ہی مشہور ہے جوکہ نیلا، لال، پیلا، اور سبز وغیرہ میں زیادہ تر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
بناوٹ اور رویہ (Personality & Behavior) :
میکا طوطوں کی چونچ کافی بڑی اور مضبوط ہوتی ہے۔ یہ اپنی بڑی اور مضبوط چونچ سے بیج کے سخت خول اور سخت خول والے خوشک میوے وغیرہ بڑی آسانی سے توڑ لیتے ہے۔ میکا طوطوں کی چونچ ان کی درخت پر چڑھنے، پودوں اور پھلوں کے بیجوں وغیرہ کے ڈوھنڈنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ طوطوں کی دوسری نسلوں کی طرح میکا طوطوں کی بھی پاؤں کی چار اُنگلیاں (دو آگے کی طرف اور دو پیچھے کی طرف)ہوتی ہے۔ پاؤں کی اُنگلیوں کی یہ ساخت میکا طوطوں کو درخت کی ٹہنی اور دوسری جگہوں پر بیٹھنے میں مدد کرتی ہے۔ ان کا وزن تقریباََ 0.9 کلوگرام سے لیکر 2 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔ ان کی اوسط عمر تقریباََ 50 سے 60 سال ہوتی ہے۔ لیکن بعض نسلیں 60 سال سے بھی زیادہ دیر تک زندہ رہتی ہے۔
میکا طوطے کھیلنے والے اور کھلونوں کو پسند کرنے والے پرندے ہوتے ہے۔ کھلونوں میں یہ لکڑی کی بنی ہوئی چیزوں کو زیادہ پسند کرتے ہے۔ میکا طوطوں کو لگاتار کھلونوں کی ضرورت رہتی ہے کیونکہ یہ زیادہ تر کھلونوں کو خراب کر دیتے ہے یا توڑ دیتے ہے۔ میکا طوطے کافی ذہین اور انسانوں کے ساتھ سماجی تعلق قائم کرنے والے ہوتے ہے ۔ ان میں سات آٹھ سال کے چھوٹے بچے جتنی عقل ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے یہ چیزوں کو جلد کرنا سیکھ لیتے ہے۔ میکاطوطوں کو زیادہ تر جھُنڈ کی صورت میں دیکھا گیا ہے۔ ان کو آپس میں ایک دوسرے سے بات کرنے کے لئے اونچی آواز میں بولتے اور گُن گُناتے دیکھا گیا ہے۔ میکا طوطوں کی کچھ نسلیں انسانوں کی آواز کی نقل بھی کرتے ہے۔
خوراک (Feeding) :
میکا طوطے ہمہ خور یعنی سب کچھ کھانے والے پرندے (omnivorous) ہے ۔ یہ سخت خول والے خشک میوے، درختوں پر لگے پھل، انڈے، چھوٹے حشرات اور جانور تک کھا جاتے ہے۔ میکا طوطے رات بھر سوتے ہیں اور دن کے وقت خوراک کی تلاش میں لمبا سفر بھی کرتے ہے۔ میکا طوطوں کی کچھ اقسام کو مٹی کھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے شاید یہ ان کے نظام انہظام میں مدد کرتی ہے۔
پنجرا (Cage) :
میکا طوطوں کو بڑے پنجروں میں رکھا جا سکتا ہے ۔ یہ پنجرے کم از کم اتنے بڑھے ہو کہ یہ اپنے پر آسانی سے پڑھ پڑھا سکے اور کوئی زخم بھی نہ آئے۔ لیکن پرندوں کے لئے بڑا سے بڑا پنجرا ہی زیادہ فائدے مند ہوتا ہے۔
گھونسلہ اور نسل بڑھانا (Nust and Hatching) :
میکا طوطے اپنی نسل بڑھانے کے لئے اپنے ساتھی کا انتخاب کر کے ساری زندگی اُسی کے ساتھ گزار دیتے ہے۔ یہ نہ صرف اپنی نسل بڑھانے کے لئے ساتھ رہتے ہے بلکہ یہ ایک دوسرے کا خیال بھی رکھتے ہے۔ میکا طوطی انڈے دینے کے بعد ان کو سینے (incubate) کے لئے اُوپر بیٹھتی ہے تو نر طوطا نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے ساتھی کے لئے بھی کھانا تلاش کرتا ہے۔ میکا طوطی ایک وقت میں زیادہ تر 2 انڈے دیتی ہے جن میں سے تقریباََ ایک ماہ میں بچے نکل آتے ہیں۔ یہ زیادہ تر اپنے گھونسلے درختوں میں سوراخ کر کے بناتے ہیں۔
صحت اور حفاظت اقدامات (Health Care and Care) :
میکا طوطوں کو زیادہ تر ان کے پَر جھڑنے والی بیماری لگتی ہے۔ یہ بیماری ان کے پَر توڑنے کی وجہ یا پھر کسی طبی وجوہات کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ اس بیماری سے بچنے کے لئے آپ اپنے میکا طوطے کو ایک اچھا اور صاف ستھرا ماحول دے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ ان کو کھیلنے کے لئے صاف ستھرے کھلونے اور رسی وغیرہ مہیا کرئے۔
میکا طوطوں کو معدہ کی بیماری (Proventricular Dilatation Disease) بھی ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ میکا طوطوں کو بخار (Psittacosis) ، پروں کو کوئی بیماری لگنا (Feather Disease) ، دانت آگے پیچے اُگنا یا ہونا (beak malocclusion) اور پھپھوندی کا لگنا (Aspergillosis) وغیرہ جیسی بیماریاں لگتی ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹر کوباقائدگی سے چیک آپ کروانے سے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
غیر قانونی برآمد (Illegal Export) :
Macaw طوطوں کو آج کل پالتوں جانوروں کی طرح رکھنے کا رُجہان بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی کچھ نسلوں کی چوربازاری بہت بڑھ گئی ہے۔ میکا طوطوں کے ساتھ طوطوں کی دوسری نسلوں کو بھی غیر قانونی طریقے سے دوسرے ملکوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس کے علاوہ بھی میکا طوطوں کے بارے جانتے ہے تو آپ ہم سے اپنی رائے اور معلومات کے بارے میں comments میں بتائے۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھیں ۔ آمین