الغزینڈراین پاراکیت (چھوٹے طوطے)
اسلام علیکم دوستو۔۔۔۔!
Alexadrine Parakeet سے مراد چھوٹے طوطے ہے۔ یہ طوطے چھوٹی جسامت ہونے کی وجہ سے پنجروں میں قید کر کے رکھے جاتے ہے۔ یہ شوخ رنگت والے، شریف، بہادر اکیلے رہنے والے اور درمیانی جسامت کے ہوتے ہیں۔ ان کی گردن میں چھلا بنا ہوتا ہے ان کو گانی والا طوطا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بہترین پالتو پرندہ ہونے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔
تاریخ (History) :
ان کا نام الغزینڈراین پاراکیت Alexandrine Parakeet بادشاہ الغزینڈراین (پیدائش 356 ایسوی پہلے) کی پیدائش کے بعد پڑا، جس نے لاتعداد Alexandrine Parrots (طوطوں) کو یورپ اور بحیرہ روم میں برآمد کیئے۔ جہاں یہ امیر اور اعلیٰ طبقے میں بہت مشہورہوا۔
آبائی علاقہ / قدرتی مسکن Native Region \ Natural Habitat :
Alexadrine Parakeet پاکستان، مشرقی بھارت، سری لنکا، نیپال، افغانستان وغیرہ ان کا آبائی علاقہ ہے۔
بناوٹ Personality :
Alexandrine طوطے زیادہ تر سبز، نیلے اور پیلے رنگ کے ہوتے ہے۔ اور ہریالی والی جگہ پر پائے جاتے ہے۔ ان کی جسامت درمیانی اور 23 سے 25 انچ تک ہوتی ہے۔ ان کی چونچ مضبوط اور کافی بڑی ہوتی ہے۔ جن سے سخت خول کو بھی آسانی سے توڑ لیتے ہے۔ ان کا وزن تقریبا 230 گرام سے لیکر 260 گرام تک ہو سکتا ہے۔ ان کی زندگی تقریبا 20 سے 30 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ Alexandrine طوطے گرہوں کی شکل میں رہنا پسند کرتے ہے ۔ یہ تقریبا 8 سے 20 طوطے مل کر گرہوں بنا کر رہتے ہے۔
رویہ Behavior :
Alexadrine Parakeet چنچل مزاج اور باتونی اور بہت سے الفاظ کو یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایک صحیح مانع میں پالتو پرندہ ہے۔ Alexadrine پرندے بہت وفادار، اور گھر کے مختلف افراد سے مُنسلِق ہوجاتا ہے۔ یہ عادت دوسرے پرندوں میں نہیں پائی جاتی ہے۔ یہ جلد تربیت حاصل کرنے والا اور شعبدہ باز ہے۔
جو اپنی زندگی میں پہلی دفعہ Alexadrine طوطے کو رکھتے ہے تو وہ اس سے بہت لطف اندوز ہوتے ہے۔ اگر کوئی چھوٹے طوطے یا پرندوں کو پہلے رکھ چُکا ہو تو اس کے لئے Alexadrine طوطے کو رکھنا آسان رہے گا۔ Alexadrine طوطے چالاک نہیں ہوتے اور نہ ہی یہ اپنی مضبوط چونچ سے چکی نہیں کاٹتے اور اگر ان پر خاص توجہ دی جائے تو یہ بہت جلد آپ سے مانوس ہو جائے گا۔ کیونکہ Alexadrine طوطے بہت محبت کرنے والے اور انسانوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہے۔ لیکن یہ کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہوتے ہے جو ان کی دیکھ بھال کرے، ان سے محبت سے پیش آئے اور ہر وقت ان کو پنجرہ میں قید کر کے نہ رکھے۔
Alexadrine طوطے ویسے تو امن پسند ہوتے ہے لیکن اگر ان کا موڈ خراب ہو یا غصے میں ہو تو یہ اپنا غصہ دوسرے پرندوں (کو زخمی کر کے ان) پر نکالتے ہے۔ ان کی چونچ کافی مضبوط اور بڑی ہوتی ہے اس لئے اپنے دوسرے پرندوں کو اس سے دور ہی رکھیں تو اچھا ہے۔
Alexadrine طوطے کی آواز (Alexadrine's Sounds) :
Alexadrine Parakeet بہت اُونچی اور تیزآواز کے ساتھ شور کرتے ہے۔ گانی والے طوطوں کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ انسانوں کی آواز کو نقل کرکے ہوبہ ہو آواز نکالتے ہے۔ اسی وجہ سے یہ بہت مقبول ہے۔
دکھ بھال اور خوراک (Care & Feeding) :
Alexandrine parakeet's تقریبا ہرکھانے والی چیز کھا جاتے ہے۔ لیکن یہ شوق سے پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات کھاتے ہے۔ یہ پھلوں میں امرود، انگور، سیب وغیرہ شوق سے کھاتے ہے۔ اگر خشک میوہ جات اور گھری وغیرہ کو چُھپا دیا جائے تو Alexadrine طوطے کو ان کو ڈھونڈنے میں لگ جاتے ہے۔ Alexandrine parakeets کو صحت مند رکھنے کے لئے ان کی خوراک پھل اور سبزیوں پر مشتمل متوان ہونی چائیے۔
Alexadrine Parakeet کو ایک ایسے پنجرے کی ضرورت ہوتی ہے کہ جہاں یہ اپنے پَرآسانی سے پھڑپھڑا سکے۔ Alexadrine طوطے زیادہ تر نرم لکڑی کے کھلونے اور چپانے والی چیزوں کو پسند کرتے ہے۔ اگر ان کے کھیلنے کے لئے مظبوط رسی اور کچھ کھلونے رکھ دئے جائے تو Alexadrine طوطے ان سے کھیلنا شروع کر دیتے ہے۔
گھونسلہ اور نسل بڑھانا (Nust and Hatching) :
Alexandrine طوطے اپنی نسل بڑھانے کے لئے ساتھی کا انتخاب کر کے پھر زندگی اُسی کے ساتھ گزارتے ہے۔ یہ نہ صرف اپنی نسل بڑھانے کے لئے ساتھ رہتے ہے بلکہ یہ ایک دوسرے کا خیال بھی رکھتے ہے۔ Alexandrine طوطی انڈے دینے کے بعد ان کو سینے (incubate) کے لئے اُوپر بیٹھتی ہے Alexandrine طوطی ایک وقت میں زیادہ تر 2 سے 4 انڈے دیتی ہے جن میں سے تقریباَ ایک ماہ میں بچے نکل آتے ہیں۔ یہ زیادہ تر اپنے گھونسلے درختوں میں سوراخ کر کے بناتے ہیں۔
صحت اور حفاظت اقدامت (Health Care & Care) :
Alexandrine parakeets تقریبا صحت مند پرندے ہی ہوتے ہے۔ تاہم پھر بھی ان میں کچھ بیماریاں عام ہے۔ جیسے کہ ان میں رسولی کا ہونا (susceptible to Polyomavirus)، بخار ہونا (pssitacosis) ، پھَپھُوندی کا لگنا (apergillosis) ، اور بیکتیریل انفیکشن (bacterial infections) وغیرہ ہے۔
اگر آپ اس کے علاوہ بھی Alexandrine طوطوں کے بارے جانتے ہے تو آپ ہم سے اپنی رائے اور معلومات کے بارے میں comments میں بتائے۔ اور یہ مضمون آپ کو پسند آئے تو اپنے دوستوں اور عزیزوں کو ضرور شئر کرئے۔ ﷲ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھیں ۔ آمین