طوطے اور ان کی اقسام
اسلام علیکم دوستو۔۔۔!
اﷲ تعالیٰ نے انسان کی دلچسپی اور دل جوئی کے لئے بہت سے چرند پرند پیدا کئے ہیں۔ ہر ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت ، جاذب نظر اور دلکش آدائیں رکھتا ہے ۔ ان میں سے کچھ جنگلوں میں اور کچھ انسانوں کے ساتھ یا اُن کی بستی کے نزدیک رہنا پسند کرتے ہے ۔ اگر ہم پرندوں کی بات کرے تو بہت سے پرندے انسانوں کی بستی کے نزدیک یا ان کے ساتھ ہی رہتے ہے ۔ جن میں سے ایک پرندہ طوطا بھی ہے۔ طوطوں کی لگ بھگ 393 ذاتیں (اقسام) اور 92 نسلیں ہیں۔ اور ان میں سے کچھ نسلیں ایسی ہے جو انسانوں کی آواز کی نکل کر کے بلکل انسانوں کی طرح بات کرتے ہیں۔ ان میں سے طوطے (Parrots) ، میکا طوطے (Macaw Parrots) ، (Conures) ، کاکاتوا (Cockatoo) ، چھوٹے لیکن عموماََ لمبی دُم والے طوطے (Parakeets) ، کوک ٹیل (Cockatiel) ، بجریگار (Budgies) وغیرہ زیادہ مشہور ہیں۔
طوطے (Parrots) شوخ رنگت والے اور مختلف جسامت کے ہوتے ہے۔ طوطوں کی کچھ
نسلیں جسامت میں بہت چھوٹے اور کچھ بڑے ہوتے ہیں۔عام طور پر سبز رنگ کے
طوطے زیادہ پالتو ہوتے ہے۔ یہ جسمات میں نہ تو زیادہ چھوٹے اور نہ ہی زیادہ
بڑے ہوتے ہیں۔ ان میں انسانوں کی آواز کو نکل کر کے انسانوں کی طرح بات
کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
کچھ نسلوں کے طوطے مختلف رنگوں کے ہوتے ہے۔ ان میں سے زیادہ تر گہرا نیلا ،
پیلا، سبز، سفید اور دو یا دو سے زیادہ رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔ اکثر
طوطوں کے پروں پر قوس قزح کی طرح دلکش اور خوبصورت مختلف رنگوں کے ہوتے ہے۔
طوطوں کی کچھ نسلیں بڑی جنگلی قسم کی ہوتی ہے اور کچھ انسانوں کے ساتھ
رہنا پسند کرتی ہے۔ کچھ تو بہت اچھے پالتو ہوتے ہے کہ ان کو گھروں میں
پالتو پرندے کے طور پر رکھا جا سکتا ہے لیکن کچھ طوطوں کی نسلیں کسی بھی
دباؤ یا پابندی کو پسند نہیں کرتے اور وہ آزاد رہنا پسند کرتے ہے۔ کچھ
طوطوں کی نسلیں انسانوں پر اس طرح انحصار کرتی ہے جیسے ہمارے بچے ہم پر
انحصار کرتے ہے۔ یہ محبت سے پیش آنا اور انسانوں کی آواز کی نکل کرنا پسند
کرتے ہے۔
طوطے ہمہ خور ( جو سب کچھ کھا جائے) (omnivores) ہونے کی وجہ سے یہ
تقریباََ سبزیاں اور گوشت دونوں ہی کھا جاتے ہے۔ زیادہ تر طوطوں کی تمام
اقسام ہی پھل، سبزیاں، گوشت پودوں اور درختوں کے بیج کھانا پسند کرتے ہے۔
طوطوں کی کچھ نسلیں گھری، پھول اور حشرات وغیرہ کھانا زیادہ پسند کرتے ہے۔
ان کی چونچ اور جبڑے بہت مظبوط ہوتے ہے جن سے یہ بڑی آسانی سے کسی بھی سخت
خول کو توڑ سکتے ہیں۔ کچھ طوطوں کو مٹی کھاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ شاید
یہ ان کے نظام انہظام میں مدد کرتی ہو۔
پالتو طوطوں کی بات کرے تو طوطوں کی بہت سی اقسام ہیں جو اپنی شناخت اور
رنگوں نسل کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ بہت سی عوامل اثر انداز ہوتے ہے کہ یہ
کوئی طوطا کسی ایک شخص کے پاس پالتو پرندے کے طور رکھنے کے کابل ہے کہ
نہیں۔ ہمیں اپنے گھروں میں طوطوں کو پالتو جانور کے طور پر رکھنے کے لئے
بہت سی باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے مثال کے طور ان کی قیمت کیا ہے۔ ان کو
رکھنے کے لئے کیا کیا لوازمات ہونے چائیے اور آخر میں یہ کہ ان کو کتنی جگہ
درکار ہے۔ اگر ہم طوطوں کو گرہوں یا گروپ کے اعتبار سے تقسیم کرئے تو ان
کو درج ذیل گرہوں یا گروپس میں تقسیم کر سکتے ہیں۔
طوطے (Parrots) :
پرندوں میں طوطے بہت ہی مشہور گروپ ہے۔ پرندوں کی دنیا میں طوطے سب سے
زیادہ رنگوں میں پائے جاتے ہے ۔ طوطے کافی ذہین اور انسانوں کے ساتھ رہنا
پسند کرتے ہے۔ لیکن یہ تب تک پالتو نہیں بن سکتے جب تک ان کو اچھا سی تربیت
نہ کی جائے ۔ اگر ان کی تربیت نہ کی جائے تو یہ بہت تنگ بھی کرتے ہے۔ اور
ان کی تربیت کے لئے آپ کو اچھی خاصی محنت کے ساتھ ساتھ صبر سے بھی کام لینا
پڑتا ہے ۔ اور طوطوں میں بعض اقسام ایسی ہے جو جلد سیکھ جاتے ہے۔
میکا طوطے (Macaw Parrot) :
میکا طوطے امریکہ کے گرم علاقوں میں رہنے والے مقامی پرندے ہے۔ میکا طوطوں
میں سب سے چھوٹی جسامت کبوتر جتنے بڑے ہوتے ہے۔ اور زیادہ سے زیادہ 3 فٹ
تک لمبائی میں بڑے ہو سکتے ہے۔ میکا طوطے شوخ اور خوبصورت رنگوں والے ذہین
اور دلفریب ہوتے ہے۔ یہ چھوٹے بچوں کی طرح ہوتے ہے جن کو تربیت کی خاصی
ضرورت ہوتی ہے اور اگر ان کی اچھی تربیت نہ کی جائے تو یہ بعض اوقات
شرمندگی کا سبب بھی بنتے ہے۔
کنکورز (Conures) :
Conures طوطوں کی ایک قسم ہے جو کہ جنوبی اور وسطی امریکہ میں پائے جاتے
ہے۔ Conures طوطے امن پسند، ایک ساتھ گرہوں کی شکل میں اُڑنے والے اور
دوستانہ تعلق کو پسند کرنے والے ہوتے ہے۔ Conures طوطے چنچل اور اپنے منفرد
مزاج کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ اپنا ہی ایک منفرد آنداز رکھتے ہے۔ یہ بہت
زیادہ شور کرنے والے اور ان کی آواز بھی خاصی اُونچی ہوتی ہے۔
پاراکیت (Parakeets) :
لو برڈز (Lovebirds) :
عام طور پر Lovebirds کو الگ الگ اور رنگ برنگے طوطوں کے گرہوں میں شمار
کیا جاتاہے ۔ ان کو Lovebirds اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ان کو ہمیشہ جوڑی
کی صورت میں رہتے ہے۔ یہ ایک ساتھ ہی بڑے ہوتے ہے ۔ اور آرام اور سونے کے
دوران بھی یہ ایک دوسرے کے نزدیک اور قریب سے قریب تر رہتے ہے۔ ان کا جسم
چھوٹا اور بھرا ہواہوتا ہے۔ ان کی لمبائی سر سے لیکر دُم تک 5 سے6 انچ ہوتی
ہے ۔ Lovebirds اپنے نام کے لحاظ سے بلکل مختلف ہوتے ہے ۔ یہ جسامت میں
درمیانے ہوتے ہے۔ یہ زیادہ تر اپنی ہی نسل کے طوطوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے
ہے ۔ یہ دیکھنے میں بہت دلکش اور خوبصورت لگتے ہے۔
پیرٹلیس (Parrotlets) :
Parrotlets ایک پرندہ ہے جو طوطوں کی ایک بڑی نسل سے مناسبت رکھتا ہے۔
Parrotlets سے مراد چھوٹی جسامت والے طوطے ہے ۔ Parrotlet طوطے پالتو پرندے
کے طور پر بہت ہی اچھے ثابت ہوتے ہے۔ یہ طوطوں میں سب سے چھوٹی جسامت والی
نسل ہے ۔ یہ زیادہ تر سبز رنگ کے ہوتے ہے۔ ان کی لمبائی 6 انچ سے زیادہ
نہیں ہوتی ۔
کوک ٹیل (Cockatiles) :
Cockatoo آسٹریلیاں اور شمالی اشیا اور اس کے گردونواء کے علاقوں میں پائے
جانے مقامی پرندے ہے جن کے سر پر تاج یا کلغی ہوتی ہے۔ Cackatoos کی بہت ہی
مضبوط اور خم دار چونچ ہوتی ہے۔ ان کی زبان چھوٹی مگر موٹی ہوتی ہے۔ یہ
صرف ایک ہی واحد گرہوں ہے جن کے سر پر تاج یا کلغی ہوتی ہے۔ جو کہ باقی
طوطوں میں نہیں دیکھنے کو ملتی۔ اگر کوئی اپنی زندگی میں پہلی دفعہ پرندہ
رکھنا چاہتا ہے تو اُس کو چائیے کہ وہ کوک ٹیل طوطے رکھے ۔ کیونکہ یہ پالتو
ہونے کے ساتھ ساتھ بہت خوبصورت اور جاذب نظر ہوتے ہے۔ یہ کبھی بھی آپ کو
تنگ نہیں کریں گے اور آسانی سے ان کی تربیت بھی کی جاسکتی ہے۔
بجریگار (Budgies) :
یہ سبز اور پیلے رنگ کے چھوٹے طوطے آسٹریلیاں میں پائے جاتے ہے۔ ان کو
پالتو بنایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ تنگ نہیں کرتے ۔ ان طوطوں کی تربیت کرنے
کا کوئی خاص فائدہ نہیں کیونکہ ان کی عمر ایک تو سات ، آٹھ سال ہوتی ہے
دوسرا یہ انسانوں کی طرح بات نہیں کر سکتے۔