خرگوش کے گوشت کی پیداوار کے لئے تجارتی پیمانے پر پالنے کا بہترین کاروباری منصوبہ
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنا بہت ہی فائدہ مند کاروبار ہے ۔ اور بہت سارے لوگ خرگوش کو گوشت کی پیداوار کے طور پر پال کر پیسے کما رہے ہے۔ تاہم آپ کو خرگوش کے گوشت کا کاروبار کرنے کے لئے ، خرگوش کے بارے مناسب علم ، ان کی دیکھ بھال کا طریقہ کار اور ایک کامیاب ، پائیدار اور موثر منصوبہ ہونا ضروری ہے ۔ جس میں ہر اُس ضروری بات کا خیال رکھا گیا ہو جو ایک کاروبارکے لئے ضروری ہوتی ہے۔ اس مضمون میں خرگوش کو تجارتی پیمانے پر پالنے کے لئے موثر کاروباری منصوبے کا خاکہ (Outline) پیش کر رہا ہوں ۔ جس کی مدد سے آپ اپنا کاروباری منصوبہ بنا سکتے ہیں۔
خرگوش کو تجارتی پیمانے پر پالنا ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ اور اس منافع بخش کاروبار کے ذریعے بہت سے لوگ پیسے کما رہے ہیں ۔ لیکن تجارتی پیمانے پر خرگوش کا کاروبار کرنے سے پہلے آپ کے کرنے کے لئے کچھ ضروری امور ہے جن کے ذریعے آپ اپنے کاروبار کو بہترین طریقے سے چلا سکتے ہے۔ آپ کوخرگوش کی نسل کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد کا تعین کرنا ہوگا ۔ ان کے پالنے کی جگہ مناسب، ہوادار اور صاف ستھری ہو، آپ اپنے خرگوش کس علاقے یا لوگوں کو فروخت کرئے گے۔ اگر آپ کے پاس کاروبار کرنے کے لئے سرمایہ کم ہے توآپ چند خرگوش لے کر اُن کی افزائش کر کے اپنا کاروبار بڑھا سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اُن لوگوں ، دوکانداروں اور ہوٹلوں کی تلاش جاری رکھنی چایئے جوآپ سے خرگوش یا خرگوش کا گوشت خریدئے۔ اور اس بات کا تعین بھی کر لے کے آپ اپنا خرگوش اور خرگوش کا گوشت کتنی قیمت میں فروخت کرئے گے۔ اور یہ سب وہ امور ہے جو ایک کاروبار کرنے کے لئے بہت ضروری ہے ۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش کا کاروبار کرنے لئے آپ کو کن چیزوں کی ضرورت ہو گی وہ درج ذیل ہیں۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے سرمایہ (Captial for Rabbit Farming) :
تجارتی پیمانے پر خرگوش کوگوشت کی پیداوار کے طور پر پالنے کے لئے سرمایہ (Capital Amount) کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کتنے پیمانے پر اپنا کاروبار کرنا چایتے ہیں ۔ آپ کو خرگوش خریدنے کے لئے ، ان کے رہنے کی جگہ کا بندوبست اور خوراک وغیرہ کا انظام کرنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ اپنا کاروبار کرنے کے لئے پیسے کسی انویسٹر سے یا بنک سے قرضہ لے کر کرتے ہیں تو آپ کو بہت ہی اچھے کاروباری منصوبے کی ضرورت ہو گی ۔ اگر آپ کسی انویسٹر اور بنک سے قرضہ نہیں لے سکتے تو آپ خرگوش کا کاروبار اپنے ذاتی پیسوں سے چھوٹے پیمانے پر شروع کر سکتے ہیں۔ خرگوش پالنے کا کاروبار بہت ہی فائدہ مند اور منافع بخش ہے ۔ اور اگر آپ اپنا منافع اسی کاروبار میں لگائے گے تو آپ تیزی سے اپنا کاروبار بڑھا سکتے ہے۔ اس طریقے سے آپ کسی سے قرضہ لئے بغیر بھی اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں ۔ اس کے لئے اپنے کاروباری منصوبے کا بغور جائزہ لیں اور ہر اُس امور پر غور کریں جس سے آپ کو فائدہ ہو گا۔

زمین (Land) :
تجارتی پیمانے پر خرگوش کے گوشت کا کاروبار کرنے کے لئے خرگوش کے لئے پنجرے بنانے کے لئے آپ کے پاس مناسب اور ہوادار جگہ ہونی ضروری ہے۔ اگر ممکن ہو تو خرگوش پانے کی جگہ روڈ کے پاس ہو اس سے آپ کے فارم پر آمدورفت آسانی سے ہو گی۔ آپ کی زمین پر خرگوشوں اور انسانوں کے استعمال کے لئے صاف پانی کا مناسب انتظام ہونا ضروری ہے ۔ اگر آپ کے پاس زمین پر مناسب اور صاف پانی کی فراہمی نہیں ہے تو آپ وہاں پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے حوض (reservoir) بھی بنا سکتے ہے۔ خرگوش کاکاروبار کرنے کے لئے زمین پر آئی لاگت (Cost) کو بھی آپ اپنے منصوبے میں شامل کریں گے ۔

تجارتی پیمانے پر پالنے کے لئے خرگوش کی نسل کا انتخاب (Choose Rabbit Breed for Commercial Farming) :
دنیا میں مختلف اقسام کے خرگوش پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے چند نسلیں ہی تجارتی پیمانے پالی جاتی ہے۔ جن میں سے :

-
- کیلیفورنین وائٹ خرگوش (Californian White Rabbit) ،
-
- چنچیلا گرے خرگوش (Chinchilla Grey Rabbit) ،
-
- نیوزی لینڈ ریڈ خرگوش (New Zealand Red Rabbit) ،
-
- نیوزی لینڈ وائٹ خرگوش (New Zealand White Rabbit) ،
-
- بڑا فیملیش خرگوش (Flemish Gaint Rabbit)
- ،اور بھورے رنگ کا خرگوش (Cinnamon Rabbit) وغیرہ زیادہ مشہور ہیں۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش کی نسل بڑھانے کے لئے تعداد کا تعین (Breeding Stock For Rabbit Farming) :
تجارتی پیمانے پر خرگوش کے گوشت کا کاروبار کرنے کے لئے آپ کے پاس خرگوش کے نسل کی ایک خاص تعداد کا ہونا ضروری ہو گا۔ اس تعداد میں نر خرگوش (Buck) اور مادہ خرگوش (Does) ہوتے ہیں ۔ جب کاروبار کرنے کی غرض سے خرگوش کی نسل کا انتخاب کر رہے ہو تو آپ کو نہایت محتاط ہونا چائیے اور خرگوش کے صحت کے بارے میں تمام معلومات ہونی چائیے۔ اگر آپ کسی فارم سے خرگوش خرید رہے ہیں تو اس سے خرگوش کے سابقہ ریکارڈلازمی دیکھے۔ خرگوش کے بچوں کی افزائش اور صحت کا انحصار خرگوش کے ماں باپ پر ہوتا ہے۔ خرگوش کے بچوں کی افزائش کا انحصار زیادہ تر نر خرگوش پر ہو تا ہے۔ اس لئے آپ اچھی نسل کے صحت مند خرگوش کسی اچھے خرگوش پالنے والے سے خریدئے ۔ تجارتی پیمانے پالنے کے لئے جس نسل کے خرگوش آپ خریدتے ہیں یہ خرچ بھی آپ اپنے منصوبے میں شامل کر لیں ۔

خرگوش پالنے کے لئے سازوسامان اور پنجرہ سازی (Housing and Equipment) :
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے اچھی اقسام کے پنجرے درکار ہونے چائیے ۔ دوسرے پالتوں جانوروں کی نسبت ایک عام سے پنجرے یا ڈبے میں خرگوش کوپالنا آسان ہوتا ہے۔ خرگوش پالنے کے لئے آپ جالی کا پنجرا، لکڑی کا پنجرا اور کسی اچھی چیز کا پنجرا بنا کر رکھ سکتے ہیں۔ خرگوش کو پالنے کے لئے آپ کا پنجرے کا سائز مناسب ہونا چائیے کہ خرگوش آسانی سے اُس میں چارہ کھا سکے، لیٹ سکے اور چھلانگے لگا سکے۔خرگوش پالنے والی جگہ ہوادار ہونے کے ساتھ ساتھ اُس کی صفائی ستھرائی کرنا آسان ہو۔ خرگوش کا پنجرہ بنانے کے لئے اور اُس کے اندر کا سازوسامان کے خرچ کو بھی آپ اپنے منصوبے میں شامل کر یں گے۔

خرگوش پالنے کے لئے بہت سی اقسام کا سازوسامان بازار میں آسانی سے مل جاتا ہے۔ لیکن آپ کو کس قسم کے سازوسامان کی ضرورت ہو گی یہ آپ کے خرگوش پالنے کے طریقے پر انحصار کرتا ہے۔ عام طور تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے دو (2) طریقے مشہور ہے۔ جن میں سے ایک طریقے میں جالی والا پنجرہ بنا کر خرگوش پالے جاتے ہے اس کو (Cage System) بھی کہتے ہیں اور دوسرے طریقے میں لکڑی کا چورا اور زمین پر لکڑی کے تنکے پھینک دئیے جاتے ہیں ۔اس کو (Deep Litter System) بھی کہتے ہیں۔ جالی والے پنجرے میں خرگوش پالنا آسان ہوتا ہے۔ اور آپ ان پنجروں کو کمرے کے اندر اور کھولے صحن دونوں جگہ رکھ سکتے ہیں جبکہ دوسرے طریقے میں آپ کو خرگوش زمین پر پالنے کے لئے مٹی ، لکڑی کا چورا، لکڑی کا برادا وغیرہ بکھیرنا پڑتا ہے۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے سازوسامان میں پانی پینے والے برتن ، چارہ اور گھر کی یا بازاری خوراک کھانے کے برتن اور خرگوش کے بچے دینے کے لئے ایک خاص ڈبہ وغیرہ شامل ہیں ۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے خوراک (Feed for Commerical Rabbit Farming) :
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے آپ کو اپنا منافع زیادہ سے زیادہ کرنا ہو گا ۔ اس کے لئے آپ کو خرگوش پالنے کے لئے اپنی لاگت اور خرگوش کے مرنے کی تعداد بھی کم سے کم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا وزن بھی مناسب حاصل کرنا ہو گا۔ خرگوش پالنے کے لئے مناسب غذا پر مشتمل ایک فارمولا تیار کرنا ہو گا جس میں پروٹینز ، وٹامنز اور دوسرے لوازمات وغیرہ مناسب مقدار میں شامل ہو ۔ آپ اپنے خرگوش کو گھاس ، مختلف اقسام کے پودوں کے بیج میں سے مکئی (Mazie) ، گندم (Wheat) ، سورج مکھی (Sunflowers) وغیرہ ، چارہ ، مختلف اقسام کے پھل (خربوزہ (Melons) ، سیب (Apple) ، کیلا (Banana) ، وغیرہ ) اور سبزیوں میں گاجر(carrots) ، لوبیا (beans) ، پالک (spinach) ، بند گوبھی کاپھول (cabbage leaves) ، سلاد کے پتے (lettuce) ، وغیرہ اور منگ پھلی کے پتے (ground nuts leaves) وغیرہ اضافی خوراک کے طور پر دے سکتے ہیں۔ خرگوش کو اپنی خوراک ہضم کرنے کے لئے مناسب پانی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ جو بھی خوراک دینا پسند کرئے اپنے خرگوشوں کوتو ان پر آئی لاگت کو اپنے منصوبے کا حصہ بنائے۔

خوگوش کے لئے منڈی یا بازار (Market for Rabbits) :
جب آپ تجارتی پیمانے پر خرگوش کو گوشت کی پیداوار کے طور پر پالتے ہیں تو عام طور 10 سے 12 ہفتوں کا خرگوش یا اس کا گوشت بازار یا منڈی میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ ہمارے پیارے ملک پاکستا ن کی نسبت دوسرے ملکوں میں خرگوش کے گوشت کی مانگ بہت زیادہ ہے ۔ اس کے گوشت کی مانگ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کا گوشت بہت صحت بخش ، مزیدار اور غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں ۔ آپ اپنے خرگوش لوگوں ، ہوٹلوں ، بازار وں اور ذبح خانوں میں فروخت کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ اپنے خرگوش یونیوسٹیز اور ہسپتالوں کو تجربہ گاہ کے لئے فروخت کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ اپنا خرگوش کاروبار پھیلانا چاہتے ہیں اور اپنے ملک کی ضرورت پورا کرنے کے بعد بھی آپ کے پاس خرگوش کی اس کے گوشت کی بڑی تعداد بچ جاتی ہے تو آپ اپنے خرگوش یا اس کے گوشت کو دوسرے ممالک میں بھی فروخت کر سکتے ہیں ۔ خرگوش کا گوشت خریدنے والے ملکوں کی فہرست میں اٹلی (Italy) ، بیلجیم (Belgium) ، فرانس (France) ، امریکہ (United States) ، برطانیہ (United Kingdom) ، جرمنی (Germany) ، نیدرلینڈز (the Netherlands) اور سوئٹزر لینڈ (Switzerland) وغیرہ شامل ہیں ۔
خرگوش کی نسل افزائش بہت تیزی سے ہوتی ہے۔ مادہ خرگوش تقریباََ ایک ماہ تک حاملہ (pregant) رہتی ہے۔ اور ایک وقت میں 3 سے7 بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ اور ایک سال میں تقریباََ 6 سے 9 بار بچوں کو جنم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس لئے خرگوش کا تجارتی پیمانے پر پالنے کے لئے زیادہ سرمایہ کاری (captial) کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ۔ خرگوش کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لئے میرا مضمون خرگوش (Rabbit) کا مطالعہ کریں ۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے کاروباری منصوبے کا استعمال (Uses of the Rabbit Farming Business Plan) :
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے کاروباری منصوبہ کئی جگہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

- تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کا کاروبار شروع کرنے کے لئے منصوبہ بندی کرنا۔
-
- سرمایہ کاری (captial amount) کے لئے اپنے دوستوں، رشتے داروں اور انویسٹرز سے پیسے جمع کرنا۔
-
- سرمایہ کاری (captial amount) کے لئے بنک سے قرضہ حاصل کرنا۔
-
- تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کا منافعے کا حساب لگانا ۔
-
- اپنے کاروبار کے لئے کسی اچھے ساتھ (business partner) کی تلاش کرنا۔
-
- تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے ضروری سرمایہ کاری (capital amount) کا تخمینہ لگانا۔
- تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے قدرتی خوراک استعمال کرنا۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کا کاروباری منصوبہ سازی کے لئے درج ذیل خاکہ (Contents of the Rabbit Farming Business Plan) :
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے درج ذیل کچھ اہم باتوں یا امور کا خاص خیال رکھنا چائیے۔

- عملیاتی ضروریات (operational requirements) کا خاص خیال رکھنا چائیے (جیسے کہ خرگوش کی جگہ کا انتخاب ، ان کی خوراک کا تعین کرنا، وغیرہ۔ )
-
- عمالیاتی حکمت عملی (operational strategy)
-
- تجارتی پیمانے پر خرگوش کی صنعت کا تجزیہ کرنا(industry analysis for rabbit farming)
-
- بازار یا منڈی کاروبار کرنے کی حکمت عملی (marketing strategy)
-
- بازار یا منڈی میں کاروبار کرنے کا تجزیہ کرنا (market analysis)
-
- سرمایہ کاری کا حساب لگانا (financial statements)
-
- کاروبار کے لئے خطرے کا تجزیہ کرنا (risk analysis)
-
- سوٹ اور پیسٹ کا تجزیہ کرنا (SWOT & PEST analysis)
-
- دوسرے لوگ کیوں تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے کاروبار میں ناکام ہوئے اور ان باتوں اور امور سے خود کے کاروبار میں میں پرہیز کرنا
- تجارتی پیمانے خرگوش پالنے کے کاروبار کے لئے سرمایہ کاری (capital amount) کے لئے پیسے جمع کرنا
اگر آپ خودسے اپنے کاروبار کے لئے بہترین منصوبہ نہیں بنا سکتے تو آپ ہماری خدمات حاصل کر سکتے ہیں ۔
پاکستان زندہ باد