کوکٹیل برڈ یا تاج والا طوطا یا آسٹریلوی طوطا
اُردو میں نام | : | کوکٹیل برڈ یا تاج والا طوطا یا آسٹریلوی طوطا |
عربی میں نام | : | الببغاوات کوکاتیل |
انگریزی میں نام | : | Cockateil |
سائنسی نام | : | Nymphicus hollandicus |
متبادل نام | : | شکار کرنے والا اور پاگل (Quarrion and the weiro) |
خاندانی نام یا تعلق | : | Chakatoo |
درجہ بندی | : | Nymphicus |
اوسط عمر | : | 10 سال سے 25 سال |
وزن | : | تقریباََ 80 گرام سے لے کر 120 گرام |
لمبائی | : | 30 سینٹی میٹر سے لے کر 33 سینٹی میٹر |
جسامت | : | درمیانی |
حلال، حرام اور مکروہ | : | حرام |
تاثیر گوشت | : | کوئی نہیں |
نسل یا اقسام | : | تقریباََ 14 اقسام یا نسلیں |
انڈے دینے کی صلاحیت | : | 4 سے 6 انڈے |
بولنے کی صلاحیت | : | انسانوں کی طرح بات کرنا |
منفرد خصوصیت یا صفت | : | سر پر خوبصورت پیلے رنگ کا تاج یا کلغی اور لمبے پر |
Cockateils طوطے بہت ذہین ، سماجی اور دوسرے پرندوں کے ساتھ رہنا پسند کرنے والے ہوتے ہے۔ پاراکیت (Parakeet) کے بعد پالتو پرندے کے طور Cockateils دوسرے نمبر آتے ہے۔ Cockateils آسٹریلیامیں پایا جانے والا خوبصورت اور درمیانی جسمامت والا پرندہ ہے۔ یہ اپنے شوخ رنگت اور چہرے پر کدو جیسے داغ ، سر پر خوبصورت پیلے رنگ کا تاج یا کلغی اور لمبے پروں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی تقریباََ 14 نسلیں ہے۔ اور یہ شکار کرنے والا اور پاگل (Quarrion and the weiro) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ یہ تقریباََ پرندوں والی دوکان سے باآسانی مل جاتا ہے لیکن اس کو خریدنے سے پہلے آپ کو اس کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات ہونی چائیے کہ اس کی دیکھ بھال ، خوراک اور رہنے کے لئے جگہ وغیرہ کیسی ہونی چائیے ۔
سائینسی نام (Scientific Name) :
سائینسی نام (Scientific Name) :
Cockateils کا سائینسی نام Nymphicus hollandicus ہے۔ یہ شکار کرنے والا اور پاگل (Quarrion and the weiro) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اس کی آب تک تقریباََ 14 نسلیں ہے جن کے نام Cockateil Normal Grey, Cockateil Pied, Cockateil Lutino, Cockateil Pearl, Cockateil Cinnamon, Cockateil Recessive Silver, Cockateil Fallow, Cockateil Dominant Silver, Cockateil White-face, Cockateil Pastel-face, Cockateil Dominant Yellow Cheek, Cockateil Sex-Linked Yellow Cheek, Cockateil Emerald اور Cockateil Gold Cheek ہیں۔
تاریخ (History) :
Cockateils کا مقامی علاقہ آسٹریلیا کا نیم بنجر اور میدانی علاقہ ہے ۔ نیم بنجر اور کھلا میدانی علاقہ ہونے کی وجہ سے دوسرے جنگلی پرندوں کی طرح اس کی آواز تیز کانوں کو چھبے والی نہیں ہوتی ۔
آبائی علاقہ / قدرتی مسکن (Habitat Natural \ Region Native) :
Cockateils آسٹریلیا میں پایا جانے والا طوطا ہے ۔ اس کا تعلق پرندوں کے Cockatoo خاندان سے ہے۔ Cockateils تقریباََ 1700ءسے 1800 ءتک آسٹریلیا ہی اس کی مقامی جگہ تھی اور جو پرندے ہمارے پاس ہے۔ ہمارے پاس جو Cockateils کے پرندے ہے وہ اصل میں گھر یلو طور نسل بڑھائی گئی ہے کیونکہ آسٹریلیا نے بہت سال پہلے اپنے پرندوں کی برآمدات پابندی لگا دی تھی ۔
بناوٹ (Personality) :
Cockateils آسٹریلیا میں پایا جانے والا درمیانی جسمامت ، شوخ رنگت، چہرے پر کدو جیسے داغ ، سر پر خوبصورت پیلے رنگ کا تاج یا کلغی، لمبی دمُ اور پر وں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی چونچ سے لے کر دُم کے آخری حصے تک 10 سے 14 انچ تک ہوتی ہے اور 80 گرام سے لیکر 120 گرام تک ہوتا ہے۔ لیکن کچھ کا وزن اس سے بھی تھوڑا زیادہ ہو سکتا ہے۔یہ بہت سے رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ جن میں سفید، سلیٹی، پیلا وغیرہ شامل ہے اور یہ نگوں کی وجہ سے گرہوں اور اقسام میں تقسیم ہیں۔ ان کی عمر تقریباََ 10 سا ل سے لے کر 25 سال تک ہو سکتی ہے۔
ان کی چونچ موٹی اور بڑی ہوتی ہے۔ ان کی چونچ کا اُوپر والا حصہ کافی مضبوط اور نیچے والے حصے کی نسبت قدرے بڑا ہوتا ہے۔ چونچ کا نیچے والا حصہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے اُوپر والے حصے کی نیچے چھپ جاتا ہے۔ یہ اپنی چونچ مضبوطی سے اور کس کے بند کرتے ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ اپنی چونچ میں پھل ، سبزیاں ، خشک میوہ جات اور حشرات وغیرہ آسانی سے پکڑ لیتے ہے۔ اور ان کے لمبے خوبصورت اور دلکش پر ہوتے ہے۔ ان کی دو چھوٹی چھوٹی ٹانگیںہوتی ہے۔
عام طور مادہ Cockateil کی جسامت نر کے مقابلے میں چھوٹی ہونے کے ساتھ اس کا رنگ بھی تھوڑا پھیکا ہوتا ہے۔
رویہ (Behavior) :
Cockateils طوطے خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی حرکتوں کی وجہ سے دلچسی کا موجب بھی ہیں۔ یہ بہت متجسس اور زندہ دل پرندے ہوتے ہے۔ یہ انسانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے پرندوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہے ۔ اس وجہ سے آپ Cockateil کو کسی بھی پالتو پرندے کے ساتھ رکھ سکتے ہو لیکن اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ جہا آپ Cockateil کو رکھ رہے ہے وہ جگہ خاصی کھلی ہو ۔
Cockateils طوطے رسی چڑنا ، کھلونوں کے ساتھ (خاص طور پر لکڑی کے کھلونے کے ) کھیلنا پسند کرتے ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ انسانوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں، یہ مختلف قسم کے کرتب مثلاََ گھنٹی بجانا، چھپی ہوئی چیزوں ڈھونڈنا، سائکل چلانا وغیرہ سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہے۔ نر Cockateil مادہ کے مقابلے میں انسانوں کی آواز نکل کرنے میں تھوڑا ذہین اور تیز ہوتا ہے۔ اس لئے یہ جلدی سیکھ جاتا ہے۔
اگر آپ کا طوطا خوش نہیں ہے تو یہ اپنے پر کو چبانے کے ساتھ ساتھ ان کو اُکھاڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ اور اگر اس کو نظر انداز کیا جائے تو یہ تنہائی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو قید ی محسوس کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے یہ کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے اور آخر کار یہ مر جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے پرندے پر نظر رکھیں اور اس کے پنجرے میں محفوظ اور چھوٹے چھوٹے کھلونے رکھیں اور خود بھی اس کو وقت کے ساتھ ساتھ توجہ دیں ۔
اگر آپ کا طوطا خوش نہیں ہے تو یہ اپنے پر کو چبانے کے ساتھ ساتھ ان کو اُکھاڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ اور اگر اس کو نظر انداز کیا جائے تو یہ تنہائی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو قید ی محسوس کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے یہ کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے اور آخر کار یہ مر جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے پرندے پر نظر رکھیں اور اس کے پنجرے میں محفوظ اور چھوٹے چھوٹے کھلونے رکھیں اور خود بھی اس کو وقت کے ساتھ ساتھ توجہ دیں ۔
دیکھ بھال اور خوراک (Feeding & Care) :
Cockateils کو صحت مند رکھنے کے لئے متوازن خوراک اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ ہمیشہ اپنے پرندے کو بیج ہی کھانے کو دے گے تو یہ خوراک کی کمی کا شکار ہو کر جلد بیمار ہو جائے گا ۔ اچھی خوراک نہ ملنے کی وجہ سے یہ تقریباََ 2 سے 5 سال تک کی ہی عمر میں مر جاتے ہے۔ اس لئے ان کو متوازن غذا دینی ضروری ہے ۔ ان کو تازہ سبزیاں ، پھل ، مرغی کے انڈے، بیج، خشک میوہ جات اور ڈبل روٹی وغیرہ کھانے کے لئے ضرور دیں۔
صحت مند Cocktatel کے لئے ہر رات 10 سے 12 گھنٹے کی نیند پوری کرنا ضروری ہے۔ تھکے ہوا طوطے میں چڑچڑا ، بدمزاج کاٹنے لگتا ہے۔
اگر آپ اپنے پرندوں اور جانوروں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہے تو ان کا پنجرا اور برتن باقاعدگی سے صاف رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر تازہ اور صاف پانی مہیا کرئے۔ گندگی اور گندا ماحول آپ کے پرندوں اور جانوروں کو جلد بیمار کر دے گا ۔ کوشش کرئے کہ جہاں آپ اپنے پالتو پرندوں کو رکھیں ان کو قدرتی ماحول مہیاکرئے۔
بولنے کی صلاحیت (Ability Talking) :
مادہCockateil کے مقابلے میں نر Cockateil زیادہ اچھا اور جلدی بولنا سیکھ جاتا ہے۔ کیونکہ نر Cockateil جنگل میں مادہ کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے طرح طرح کی آوازیں نکالتاہے۔ اسی وجہ سے نر Cockateil میں بولنے کی صلاحیت زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اور یہ انسانوں کی آواز کی نکل کرکے بہت سے الفاظ بولتا ہے۔
گھونسلہ اور نسل بڑھانا (Nesting and Hatching) :
Cockateil Parrots ویسے تو سارا سال اپنی نسل آگے بڑھاتے ہے لیکن جب یہ تنہائی اور قلت خوراک کا شکار ہو جائے تو یہ اپنی نسل نہیں بڑھاتے ۔ مادہ Cocateil ایک وقت میں 4 سے 6 انڈے دیتی ہے اور ان میں سے تقریباََ 18 سے 21 دنوں میں بچے نکل آتے ہے۔ جنگل میں یہ اپنا گھونسلہ درختوں میں زمین سے تقریباََ 6 فٹ کی بلندی پراور پانی کے ذخیرہ والی جگہ کے پاس بناتے ہیں۔ اگر Cockateil کو آپ درازوں ، الماریوںاور دوسری جگہوں پر اپنا گھونسلہ بناتے دیکھے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔
اگر آپ Cockateil صرف نسل بڑھانے کی غرض سے خرید رہے ہے۔ تو آپ ان کی نسل کو آگے نہ بڑھائے جب تک یہ پوری طرح جوان یا پوری طرح بڑہے نہ ہو جائے۔ کچھ پرندے 18 سے 24 ماہ کے ہونے کے بعد اُڑنا شروع کرتے ہے۔ لیکن عام طو پر مادہ Cockateil جب 18 ماہ کی ہو جائے تو اس میں پختگی آتی ہے اور نر Cockateil میں 12 سے 15 ماہ میں پختگی آتی ہے۔ جب کہ یہ کم از کم 18 ماہ کے ہو یا پھر اس قابل ہو کہ وہ اپنی نسل بڑھا سکے یعنی کم از کم 5 سے 6 ماہ کے ۔ نوجوان مادہ Cockateil کو کچھ جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔ جیسے کہ یہ کمزوری یا کسی مرض کی باعث اپنے انڈوں کو خارج کرنے سے قاصر ہو (egg binding) ، اور نر Cockateil بانجھ پن کا شکار ہو سکتا ہے۔ اور جب نوجوان جوڑا اپنی نسل آگے بڑھاتا ہے تو ان کے بچے اتنے صحت مند اور توانا نہیں ہوتے۔
پنجرے کا سائز (Cage Size) :
Cockateil پرندے کھیلنا پسند کرتے ہے اس لئے ان کو کھلے پنجرے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جہاں یہ اس کی لمبی دُم اور اس کے خوبصورت تاج کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔ ایک بڑا اور کھلا پنجرا ان کے لئے بہت آرام دے رہتا ہے ۔ ان کا پنجرا کم از 24" انچ لمبا ، 18" انچ لمبا چوڑا اور 24" انچ اس کی اُونچائی ہونی چائیے ۔ لیکن میں اس سے بھی بڑے پنجرے بنانے کا کہوں گا اور پنجرے میں کوشش کرئے کہ ان کو قدرتی ماحول کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے لئے کھلونے بھی دے اور کچھ رسیا بھی لٹکائے۔
صحت اور حفاظتی اقدامات (Care & Health Care) :
اس بات کی یقین دہانی کرئے کہ آپ کا پرندہ روزانہ کم از کم 10 سے 12 گھنٹے تک اندھیرے کمرے میں اپنی نیند پوری کرئے ۔ اور کھانے کے لئے متوازن غذا فراہم کرئے ۔ ویسے تو یہ سب کچھ کھا جاتے ہے۔ آپ ان کو کھانے کے لئے تازہ سبزیاں ، پھل اور خشک میوہ جات دیں۔
Cockateil سماجی پرندہ ہونے کی وجہ سے انسانوں کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہے ۔ اس وجہ سے یہ خاص توجہ چاہتا ہے ۔ یہ بھی گھر والوں کے ساتھ کھانا کھانا پسند کرتا ہے جب گھر کے دیگر لوگ کھانا کھا رہے ہوتے ہیں۔ یہ ہر وقت پنجرے میں رہنا پسند نہیں کرتا ۔ اگر یہ تنہائی کا شکار ہو جائے تو یہ کھانا پینا چھوڑ دیتے ہے اور یہ جلد اپنی زندگی سے مایوس ہو کر اس دنیا ءفانی کو چھوڑ دیتے ہے۔
رنگوں کا بدلنا (Mutation Color) :
Cockateil کے بہت سے رنگ ہیں اور یہ اپنے رنگوں کی وجہ سے بہت سی اقسام میں تقسیم ہیں جو درج ذیل ہے۔
Cockateil Normal Grey
Cockateil Pied
Cockateil Lutino
Cockateil Pearl
Cockateil Cinnamon
Cockateil Recessive Silver
Cockateil Fallow
Cockateil Dominant Silver
Cockateil White-face
Cockateil Pastel-face
Cockateil Dominant Yellow Cheek
Cockateil Sex-Linked Yellow Cheek
Cockateil Emerald
Cockateil Gold Cheek