بطخ فارمنگ پر منعقد کی گئی میٹنگ (مورخہ 8 جولائی 2018)
پاکستان بطخ فارمنگ کے حوالے سے دوسرے ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔ اور یہاں کے لوگ بطخ کو کھانے میں اتنا پسند بھی نہیں کرتے۔ پاکستان کے لوگ مرغی کے انڈوں کی نسبت بطخ کے انڈوں کو کسی بیماری کے علاج کے طور پر کھاتے ہیں۔ نہ یہ باقائدہ غزا کا حصہ ہے اور نہ شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ اور اسی طرح بطخ ؤکا گوشت بھی شوق سے نہیں کھایا جاتا۔
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ لوگوںمیں شوق پیدا ہو رہا ہے کہ وہ بطخ کے انڈوں کو غزا کا حصہ بنائے اور اس کے گوشت کو بھی کھایا جائے۔اور اب شوقیہ طور پر پالی جانے والی بطخ تجارتی پیمانے پر پالی جانے لگی ہیں اور لوگ بطخ کے انڈوں کے ساتھ ساتھ بطخ کا گوشت بھی کھانا پسند کر رہے ہیں۔
پہلے بطخ شوقیہ پالی جارہی تھی اور اب اس شوق میں وسعت آگئی ہیں اور اب بطخ گھریلوں پیمانے پر پالنے کے ساتھ ساتھ تجارتی پیمانے پر بھی پالنے کا رجحان پکڑ رہا ہے۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے زرعی کاروبار (agribusiness) سے منسلک ویب سائیٹ انسان اور قدرت نے 12 مئی 2018 کو بطخ فارمنگ کے حوالے سے تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس تربتی پروگرام میں لوگ دوسرے شہروں سے بھی آئے اور آخر میں شرکت کرنے والوں کو تربیتی پروگرام مکلمل کرنے پر تربیتی سند (training certificate) بھی دی گئی۔
میٹنگ کے کچھ اغراض و مقاصد
زرعی کاروبار (agribusiness) سے منسلک ویب سائیٹ انسان اور قدرت کے زیر اہتمام 8 جولائی 2018 بروز اتوار کو بطخ فارمنگ کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی اور یہ میٹنگ 12 مئی 2018 کو ہونے والے تربیتی پروگرام کی ہی ایک کڑی ہے۔ اس میٹنگ میں بطخ پالنے والے (duck farmers)، انڈے سینے والے (egg hatchery)، بطخ اور انڈوں کو بطور ایجنٹ (agent)، کرنے والوں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں بطخ فارمنگ کے حوالے سے بہت سے مسائل اور ان کے حل پر توجہ دلائی گئی۔ جو چند ایک درج ذیل ہیں۔
-
- بطخ کے انڈے کی قیمت کا کوئی تیعن نہیں ہیں
-
- بطخ کے گوشت کی قیمت کا کوئی تیعن نہیں ہیں۔
-
- بطخ کے بچہ ہر کوئی اپنی مرضی سے بیچتا ہے۔
-
- بطخ فارمنگ کے شعبے میں نئے آنے والے لوگوں مناسب رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ خسارہ اٹھاتے ہیں۔
-
- بطخ فارمنگ کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ ہر کوئی اپنی اپنی عقل و شعور کے مطابق کام کر رہا ہے۔
-
- بطخ کو اگر کوئی بیماری لاحق ہو جائے تو اس کا سدباب اپنی مدد آپ کے تحت کیا جاتا ہے۔ اور مختلف قسم کی ادوایات کو آزمایا جاتا ہے۔
-
- بطخ کے کاروبار کو بڑھانے کے لئے لوگوں میں آگاہی مہم کا آغاز کرنا
- لوگوں کو دوسرے کھائے جانے والے پرندوں کی نسبت بطخ کے انڈے اور گوشت کے فوائد سے آگاہ کرنا۔
بطخ فارمنگ کے حوالے 8 جولائی 2018 کو منعقد کی گئی مٹنگ کی کچھ جھلکیاں