بطخ کی نسلیں یا اقسام
قدرت نے بہت خوبصورت پرندے اور جانور پیدا کیے ہیں بطخ بھی قدرت کا پیدا کیا ہوا ایک خوبصورت آبی پرندہ ہے۔بطخ کی دو بڑی اقسام جنگلی بطخ اور پالتو بطخ ہیں۔
پالتو پرندوں کی دوسری نسلوں کی طرح بطخ کی بھی بہت سے نسلیں ہیں اور ان میں سے زیادہ تر جنگلی مارلڈ بطخ (wild mallard duck) کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اور ان میں چند ایک مسکووی بطخ (muscovy duck) کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ دنیا بھر میں پالتو بطخوں کی بہت سی نسلیں پائی جاتی ہے اور ان میں سے کچھ نسلیں گوشت کی پیداوار کے لئے ، کچھ نسلیں انڈوں کی پیدوار کے لئے ، تو کچھ نسلیں خوبصورتی اور نمائش کے طور پر اور کچھ نسلیں پالتو پرندے کے طور پالنے کے لئے مشہور ہیں۔ کچھ بطخیں گوشت کی پیداوار کے لئے اچھی ہے تو کچھ بطخیں انڈوں کی اور کچھ بطخیں انڈوں اور گوشت دونوں کے لئے موضو ع رہتی ہے۔ تاہم ، یہاں عام طور پر گھریلو اور تجارتی پیمانے پر پالی جانے والی پالتو بطخوں کی نسلیں اُن کے مقاصد کے ساتھ لحاظ سے بیان کی ہیں تا کہ آپ اپنی پسند کی نسل کو با آسانی منتخب کر سکیں ۔

پالتو بطخوں کی اقسام
پالنے کا مقصد | اوسط وزن (کلوگرام) | نام |
پالتوپرندے کے طور نمائش کے لئے گوشت کی پیداوار |
2.3 کلوگرام سے لیکر 3.2 کلوگرام | ایلزبری - Aylesbury |
گوشت کی پیداوارکے لئے انڈوں کی پیداوار کے لئے |
3.6 کلوگرام سے لیکر 5 کلوگرام | پیکن - Pekin |
گوشت کی پیداوار کے لئے | 2.7 کلوگرام سے لیکر 6.8 کلوگرام | مشک یا مسکوی بطخ - Muscovy |
عام طور پر پالنا | 2.7 کلوگرام سے لیکر 3.6 کلوگرام | روین بطخ - Rouen |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے آرائشی طور پر |
3.2 کلوگرام سے لیکر 3.6 کلوگرام | ارکوئس انڈین - Cayuga |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے |
2.5 کلوگرام سے لیکر 3 کلوگرام | ڈیوکلئر - Duclair |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے |
2.7 کلوگرام سے لیکر 3.6 کلوگرام | گولڈن جھرن - Golden Cascade |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے |
2.5 کلوگرام سے لیکر 3 کلوگرام | پوميرينيا - Pomeranian |
عام طور پر پالنا | 3 کلوگرام سے لیکر 4 کلوگرام | سویڈش بلیو - Swedish Blue |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے |
3 کلوگرام سے لیکر 3.6 کلوگرام | سیکسنی - Saxony |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے |
3.1 کلوگرام سے لیکر 4.1 کلوگرام | سلور ایپل گارڈ - Silver Appleyard |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے |
2.5 کلوگرام سے لیکر 3 کلوگرام | ایباکوٹ رینجر - Abacot Ranger |
عام طور پر پالنا | 2.3 کلوگرام سے لیکر 3.2 کلوگرام | آلابیو - Alabio |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے |
2.3 کلوگرام سے لیکر 3.2 کلوگرام | انکونہ - Ancona |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے نمائش کے لئے |
2.3 کلوگرام سے لیکر 2.75 کلوگرام | بالی - Bali |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے نمائش کے لئے |
2.7 کلوگرام سے لیکر 3.2 کلوگرام | کریسٹیڈ - Crested |
گوشت کی پیداوار کے لئے | 1.2 کلوگرام سے لیکر 1.8 کلوگرام | الزبتھ - Elizabeth |
نمائش کے لئے | 1.6 کلوگرام سے لیکر 2.25 کلوگرام | ہک بل - Hook Bill |
انڈوں کی پیدوارکےلئے | 1.4 کلوگرام سے لیکر 2.3 کلوگرام | اندین رنر - Indian Runner |
انڈوں کی پیدوارکےلئے | 1.8 کلوگرام سے لیکر 2 کلوگرام | خاکی کیمبل - Khaki Campbell |
گوشت کی پیداوار کے لئے نمائش کے لئے |
2 کلوگرام سے لیکر 3.2 کلوگرام | میگ پائے - Magpie |
پالتوپرندے کے طور عام طور پر پالنا نمائش کے لئے گوشت کی پیداوار |
0.72 کلوگرام سے لیکر 1.8 کلوگرام | میلرڈ(جنگلی) بطخ - Mallard |
انڈوں کی پیدوارکےلئے گوشت کی پیداوار کے لئے |
2.2 کلوگرام سے لیکر 3.4 کلوگرام | اورپینگٹن - Orpington |
انڈوں کی پیدوارکےلئے | 1.8 کلوگرام سے لیکر 2 کلوگرام | شٹ لینڈ - Shetland |
انڈوں کی پیدوارکےلئے | 2 کلوگرام سے لیکر 2.5 کلوگرام | ویلش ہرلیکوئن - Welsh Harlequin |
پالتوپرندے کے طور نمائش کے لئے |
0.9 کلوگرام سے لیکر 1 کلوگرام | آسٹریلین سپوٹیڈ - Australian Spotted |
پالتوپرندے کے طور نمائش کے لئے |
510 گرام سے لیکر 740 گرام | کال بطخ - Call Duck |
آرائشی طور پر | 450 گرام سے لیکر 900 گرام | مشرقی اینڈین - East Indian |
دنیا بھر میں ان بطخوں کی نسلوں کے علاوہ اور بہت سی نسلیں ہیں ۔ سب سے پہلے ایشیا میں بطخوں کو پالتو طور پر پالا گیا ۔ لیکن اب پوری دنیا میں بطخوں کی بہت سی نسلیں پالی جا رہی ہیں ۔ کچھ نسلیں تجارتی پیمانے پر پالی جا رہی ہے تو کچھ نسلیں پالتو پرندے کے طور پر اور کچھ ان کی خوبصورتی کی بنا پر پالی جا رہی ہے۔ لیکن جو بھی نسل پالی جائے ۔یہ اپنے دلکش انداز اور خوبصورتی سے آپ کا دل موہ لیتی ہے۔
اگر آپ کے پاس اُوپر بتائی گئی بطخوں کے علاوہ کوئی بطخ ہیں تو آپ ہم سے ضرور شیئر کریں۔ اور اگر آپ کو ہم سے مدد چائیے ہو تو بلا جیجک ہم سے رابطہ کریں۔