بطخ پالنا
خصوصیت | : | نام |
بطخ | : | اُردو میں نام |
اہل عرب چھوٹی بطخ کو البط اور بڑی بطخ کو اوزۃ کہتے ہیں ۔ | : | عربی میں نام |
Duck | : | انگریزی میں نام |
سفید، کالا، سرمئی ، بھورا ، گرز مختلف رنگ میں | : | رنگ |
5 سال سے لیکر 8 سال تک | : | عمر |
4 کلو گرام سے لیکر 5 کلو گرام تک | : | وزن |
حلال | : | حلال ، حرام اور مکروہ |
گرم مرطوب | : | تاثیر گوشت |
بطخ پانی میں کافی دیر رہنے کے باوجود اس کا جسم گیلا نہیں ہوتا ۔
الکامل ابن عدی میں علی بن زید بن جدعان نے لکھاہے۔ کہ عورتیں جس وقت جمع ہوتی ہیں وہ بالکل بطخ کی مثل ہوتی ہیں کہ جب ان عورتوں میں سے ایک چیختی ہے تو تمام چیخ پڑتی ہیں ۔ |
: | منفرد صفت |
بطخ ایک سماجی زندگی گزارنے والا سماجی آبی پرندہ (aquatic organism)ہے ۔ اس کی تمام نسلیں پرندوں کے خاندان اناتائڈی (family anatidae) سے تعلق رکھتی ہے۔ ماسوائے بحر منجمد جنوبی (Antarctica) کے دنیا بھر میں اس کی بہت سی نسلیں پائی جاتی ہے ۔ جنگلی بطخ (mallard duck) دوسری نسلوں کی نسبت تقریباََ پوری دنیامیں پائی جاتی ہے۔ یہ سمندری اور میٹھے پانی والی دونوں طرح کی جگہ دکھائی دیتا ہے۔
تجارتی پیمانے پر بطخ پالنا ایک مشہور اور منافع بخش کاروبار ہے۔ بطخ تقریباََ پوری دنیا میں پائی جاتی ہیں ۔ بطخ کی بہت سی اقسام گوشت کی اور انڈوں کی پیداروار کے طور پر تجارتی پیمانے پر پالی جاتی ہیں۔ آج کل زیادہ تر جنگلی بطخوں کو ہی پالتوں بطخوں کے طور پالا جارہا ہے اور گھر کی ضرورت کا گوشت اور انڈے بہت آسانی سے پورا کر رہے ہیں ۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ تمام پالتو بطخ جنگلی بطخ کی نسل سے ہی تعلق رکھتی ہے۔ اتفاق سے دنیا کی تمام مرغیوں کی نسلیں جنگلی لال مرغی (red wild hen) سے تعلق رکھتی ہے۔
کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ بطخ پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ جبکہ یہ سرا سر غلط ہے۔ بطخ پانی کے بغیر رہ سکتی اور اس کی اچھی افزائش کی جا سکتی ہے۔ جس طرح مرغیاں اور دوسرے جانور چار دیواری کے اندر گھریلو اور تجارتی پیمانے پر پالے جاتے ہیں اِسی طرح سیکڑوں ، ہزاروں بطخیں شیڈ بنا کر چار دیواری کے اندر پالی جا سکتی ہیں۔ لیکن یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اگر بطخ بغیر پانی کے پالی جاتی ہے۔ تو اس کے انڈوں میں سے بچے نہیں نکل سکے گے ۔ اس وجہ سے آپ کے بطخوں کی نسل آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ اگر آپ ایسے انڈوں چاہتے ہیں جن میں سے صحت مند بچے نکلے تو آپ کو نر بطخ اور پانی دونوں لازمی مطلوب ہو گے۔ بطخ کی عمر تقریباََ 6سے 8 سال تک ہوتی ہے۔
بطخ کی بناوٹ (Personality of Duck) :
بطخ دوسرے پرندوں کی طرح دو پر اور دو ٹانگیں رکھنے والا آبی پرندہ ہے۔ عام طور پر بطخ کی چونچ سرخ یا مالٹے رنگ کے ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط بھی ہوتی ہے ۔ بطخ اپنی چونچ کی مدد سے کائی (moss) ، کیڑے مکوڑے (insects) ، گھونگے، مچھلیوں کے انڈے وغیرہ کھاتی ہے۔ یہ تقریباََ چونچ کے درمیان آنے والی تقریباََ ہر چیز نگل جاتی ہے ۔ اور اس کی گردن ہنس (swan) کی طرح لمبی نہیں ہوتی ۔ بطخ کے پر (feathers) واٹر پروف ہوتے ہیں ۔ اس کے پروں پر خاص قسم کی مومی تہہ چڑہی رہتی ہے جو اس کے دم کے قریب پائے جانے والے غدود سے خارج ہوتی ہے۔ جو یہ اپنی چونچ کی مدد سے سارے پروں پر پھیلا دیتی ہے۔ اس وجہ سے ان کے جسم کو پانی برائے راست چھو نہیں سکتا۔ جس کی وجہ سے ان کا جسم پانی میں دو گھنٹے رہنے کے باوجود بھی گیلا نہیں ہو پاتا۔ بطخ کی دو ٹانگیں ہوتی ہیں ۔ ان کے پاؤں کی تین انگلیاں جلد نما جھلی یا جالا(web) سے ڈھکی ہوتی ہے۔ جو کہ ایک کشتی کے چپو کی طرح کام کرتی ہے۔ ان کے پاؤں کی انگلیوں پر ناخن ہوتے ہیں جو بطخ کی کچھ اقسام دوسرے جانوروں سے بچاؤں کے وقت استعمال کرتی ہے۔ بطخ کے پیروں میں اعصاب اور خون کی نالیاں نہیں پائی جاتی ۔ اس وجہ سے یہ زمین کے ذریعہ پہنچنے والی گرمی یا سردی کو محسوس کرنے کے قابل نہیں ہوتا۔ مرغیا ں سارا دن انڈے دیتی ہے لیکن بطخ صرف رات کے وقت یا صبح صادق کے وقت ہی انڈے دیتی ہے۔ اس لئے اپنی بطخوں کو تقریباََ صبح کے 9 بجے سے پہلے کھولا نہ چھوڑا کرئے۔

جنس کا تعین کرنا (Gender Determination) :
نر بطخ کی دُم کے پنکھ(tail feathers) اوپر کی طرف تھوڑے گھونگھریالے بال ہوتے ہیں۔ اور انڈے سے نکلے بطخ کے تازہ چوزے کی جنس کا تعین کرنا کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ہیں ۔ بچے کی دُم کو اُٹھا کر اس کے اس حصے کو دبانے سے وہاں کوئی کیل نما چیزکا احساس ہو تو یہ نر بطخ ہو گا ورنہ یہ مادہ بطخ ہو گی۔

بطخ کی خوراک (Duck Feed) :
بطخ کھانے کے قابل قریباََ ہر چیز ہی کھا جاتی ہے۔ آپ اپنی بطخ کو مرغی کی طرح دانہ وغیرہ دے سکتے ہے۔ کچھ بطخ کی نسلیں زیادہ مرغیوں سے زیادہ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس لئے ایسی بطخوں کے لئے آپ کو ان کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی متوازن خوراک کا خیال رکھنا بھی ضروری ہو گا۔ آپ کو ان کی خوراک میں غذائیت سے بھرپور غذا دینے کی ضرورت ہو گی ۔ ہمیشہ بطخ کی نسل (duck breeds) اور پیداوار کی شرح (growth rate) کے تناسب سے غذائیت سے بھرپور خوراک دینی چائیے ۔ گھریلو اور چھوٹے پیمانے پر بطخ پالنے والے اپنی بطخوں کو چوکر (bran) ، باورچی خانے کی بچی کچھی سبزیاں (kitchen waste) اور گھونگے وافر مقدار میں دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سردیوں کے موسم میں مچھلی فروش کرنے والوں سے مچھلیوں کے بچے کچھے کچرا (fish waste) بھی بطخوں کے بہترین خوراک ہے اور یہ بہت شوق سے کھاتی ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ بطخ روزانہ کی بنیاد پر بہت زیادہ خوراک کھاتی ہے۔ اگر آپ بطخ کو گوشت کی پیداوار یا انڈے حاصل کرنے کے لئے پال رہے ہے تو آپ کو ان کو ایک عمدہ اور غذائیت سے بھرپور متوازن خوراک دینی ہو گی۔

بطخ کے انڈے اور گوشت کا کاروبار یا منڈی (Duck eggs and Meat Market) :
مرغیوں کی طرح بطخ کے انڈے اور گوشت کا کاروبار کرنا بہت آسان ہے ۔ کیونکہ زمانہ قدیم سے دنیا بھر میں لوگ بطخ کے انڈے اور گوشت کو شوق سے کھانا پسند کرتے ہے۔ کچھ علاقوں میں لوگ مرغی کے انڈے اور گوشت کی نسبت بطخ کے انڈے اور گوشت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ بطخ کے انڈے مرغی کے انڈوں سے جسامت میں قدرے بڑے ہوتے ہے۔ کچھ علاقوں میں بطخ کے انڈے اس کے گوشت کی نسبت سے زیادہ شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ تاہم بطخ کے انڈوں اور گوشت کو منڈی یا لوکل طور اپنے علاقوں میں فروخت کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

بطخ کی نسلیں (Duck Breeds) :
دنیا بھر میں بطخ کی بہت سی نسلیں پائی جاتی ہے۔ لیکن ان میں سے چند ایک ہی تجارتی پیمانے پر پالنے کے لئے موضوع ہیں ۔ ان میں سے کچھ انڈوں کی پیداوار کے لئے اور کچھ گوشت کی پیداوار کے لئے موضوع اور بہترین ہے۔ گھریلو اور تجارتی پیمانے پر پالنے کے اعتبار سے بطخ کو تین اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔

-
- گوشت کی پیداوار کے لحاظ سے نسلیں
-
- انڈوں کی پیداوار کے لحاظ سے نسلیں
- گوشت اور انڈوں دونوں کی پیداوار کے سے نسلیں
گوشت کی پیداوار کے لحاظ سے نسلیں (Duck Breads for Meat) :
گوشت کی پیداوار کے لحاظ سے بطخ کی بہت سی نسلیں جیسے پیکنگ بطخ (Peking Duck) ، ایلیشباری بطخ (Ayleshbari Duck) ، مسکوی بطخ (Muscovy Duck) اور سویڈن بطخ (Swiden Duck) وغیرہ بہت مشہور ہیں۔ عام طور پر نر بطخ کا مجموعی وزن 5 کلو اور مادہ بطخ کا مجموعی وزن 4 کلو تک ہو جاتا ہے۔

انڈوں کی پیداوار کے لحاظ سے نسلیں (Duck Bread for Egg Production) :
انڈین رنر بطخ (Indian Runner Duck) انڈوں کی پیداوار کے لئے دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں۔ دنیا بھر میں 3 طرح کی انڈین رنر بطخیں مشہور ہیں جن میں ایک سفید انڈین رنربطخ (White Indian Runner Duck) ، سرمئی رنگ کی انڈین رنربطخ (Grayish Indian Runner Duck) اور خاکی کیمبل بطخ (Khaki Campbell Duck) بہت مشہور ہیں۔

بطخ کا گھونسلہ یا رہنے کی جگہ (Duck Housing) :
دنیا کے اکثر پرندے اپنا گھونسلہ بناتے ہے۔ اسی طرح بطخ کا جوڑا اپنا گھونسلہ بناتا ہے۔ مادہ بطخ اپنے سینے (chest) سے ملاتم پروں (down feathers) کو نکال کر گھونسلے کے فرش پر بچھا دیتی ہے تا کہ انڈوں کو دھکوں سے اور آپس میں زیادہ زور سے ٹکرانے سے محفوظ رکھ سکے۔ اس کے پروں کی فطری خصوصیت کی وجہ سے گھونسلے میں گرمی برقرار رہتی ہے۔ اس عمل کے ذریعہ بطخ نہ صرف اپنے انڈوں کو موسمی حالات سے بچاتی ہے بلکہ اپنے بچوں کے لئے بھی ایک محفوظ مقام مہیا کرتی ہے اور اگر کسی سبب ان کا گھونسلہ تباہ ہو جائے تو فوری دوسرا گھونسلہ بنانے میں مصروف ہو جاتی ہے۔ اور گھونسلہ بنانے میں نر اور مادہ بطخ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔

مادہ بطخ جب انڈے سیتی (hatching eggs) ہے تو اس کا جسم ہلکے رنگ والے پروں سے ڈھکا رہتا ہے اور نر بطخ کے پروں کی سجاوٹ اور شوخ رنگ شکاریوں کو اپنی طرف متوجہہ کرنے لگتے ہے۔جب کوئی شکاری (جانور) ان کے گھونسلے پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو نر بطخ پوری طاقت کے ساتھ بڑی زور کی آواز نکالتے ہیں اور اپنے گھونسلے کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ بطخ زود بروزی (precocial) جاندار ہے یعنی اس کے بچے اپنے جسم پر مکمل حفاظتی پروں کے ساتھ آنکھیں کھول کر پیدا ہوتے ہے۔ یا دو چار دنوں میں اہم پر مکمل طور پر نمودار ہو جاتے ہیں ۔ عام طور پر بطخ کے بچے پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد اپنی غذا آپ تلاش کرنے کے لئے نکل پڑتے ہیں اور قدرت انہیں تیرنا سکھا دیتی ہے۔ اس لئے بچے کویک کویک کی آواز سنتے ہوئے ماں کے پیچھے پیچھے پانی میں تیرنا شروع کر دیتے ہیں اور رات کو مادہ بطخ بچوں کو اپنے پروں میں چھپا لیتی ہے ۔
تجارتی پیمانے پر بطخ پالنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ کہ اس کے رہنے کی جگہ سادہ ہوتی ہے۔ اس کا گھونسلہ بنانا بہت آسان کام ہے۔ آپ بطخ کو کسی بھی جگہ اور ماحول میں پال سکتے ہو ۔ بطخیں پانی والی اور گیلی جگہ پر رہنا زیادہ پسند کرتی ہے۔ بطخ کے رہنے کے لئے جگہ بڑی آسانی سے پھلوں والی ٹوکری سے (fruit basket) ، لکڑی سے ، اور گھی وغیرہ کے کنستر سے بنا سکتے ہیں۔ بطخ کے رہنے کی جگہ بناتے وقت اندر جانے اور باہر آنے کے لئے دروازہ لازمی بنائے ۔اور دروازہ خاصہ اُونچا ہونا چائیے کیونکہ بطخ اپنی گردن اُونچی کر کے دروازے سے اندر جاتی ہے۔ بطخ کے رہنے کی جگہ ہوادار ہو نے کے ساتھ ساتھ تازی ہوا کا گزر کا بھی خاص خیال رکھے۔ عام طور پر بطخ کو 2 سے 3 مربع فٹ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو بطخ کے پالنے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ کوئی جنگلی یا پالتو جانور آپ کی بطخوں کو نقصان نہ پہچائے ۔ اگر آپ بطخوں کو مرغیوں کی طرح سمینٹ کے پکے فرش پر پالنا چاہ رہے ہیں تو گنجائش کے مطابق 5 انچ سے 6 انچ گہرے گھڑہے بنا لیں تا کہ بطخیں اس میں انڈے دے سکے۔
افزائش نسل (Breeding) :
بطخ کی افزائش نسل کے لئے پانی ایک اہم جزو ہے ۔ایک نر بطخ دس مادہ بطخوں کے لئے کافی ہوتا ہے۔ عام طور پر اچھی صحت کی حامل بطخ 5 ماہ تک انڈے دینے شروع کر دیتی ہے۔ اور یہ مرغی کی نسبت زیادہ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ صلاحیت کم ہو تی جاتی ہے۔ اس صلاحیت میں کمی کی ایک اور وجہ روشنی کا زیادہ نہ ملنا ہے۔ اگر مناسب روشنی نہیں ملے گی تو بطخ کے انڈے دینے کی صلاحیت کم ہو جا تی ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے مصنوعی روشنی کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور ایک انڈے کا اوسطََ وزن 50 سے 60 گرام تک ہوتا ہے۔ بطخ کے انڈوں سے بچے نکالنے کے لئے مرغیاں بھی استعمال کر سکتے ہے۔ بطخ کے تازہ بچے کو انڈے سے نکلنے سے لیکر ایک ہفتے تک پانی میں نہ رکھے ۔ اس سے اس کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو نے کی وجہ سے بچہ مر جائے گا۔ تقریباََ 28 دنوں میں بطخ کے انڈوں میں سے بچے نکل آتے ہیں ۔ہفتے میں دو سے تین مرتبہ انڈے سینے کے عمل (hatching eggs period) کے دوران انڈوں پر پانی سے ہلکا ہلکا سا چھڑکاؤ ضرور کریں۔ آپ مصنوعی طور بچے نکالنے والی دونوں مشینیں بجلی اور ڈیزل سے چلنے والی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن بہت سے تجارتی پیمانے پر بطخ پالنے والے لوگ ان مشینوں کی نسبت مرغیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

بطخ کی آواز کویک(quack) جیسی ہوتی ہے جو عام طور پر مادہ بطخ نر کو اطلاع پہنچانے کے لئے نکالتی ہے۔ نر بطخ عموماََ یہ آواز نہیں نکالتا۔ دوسرے پرندوں کی طرح یہ پرندہ بھی افزائش نسل (breeding) کے لئے مقامات بدلتی رہتی ہے۔ عام طور پر بطخ یک زوجی (Monogamous) جاندار ہے۔ یعنی مکمل موسم میں نر اور مادہ بطخ ایک ساتھ رہتے ہیں لیکن دوسرے موسم کے لئے بطخ کا جوڑا دوسرا ہوتا ہے۔
بطخ کا گوشت (Duck Meat) :
چھوٹی اور بڑی بطخ کا گوشت کھایا جاتا ہے ۔ بطخ کا گوشت گرم مرطوب اور red meat کہلاتا ہے۔ جو اپنے اندر زیادہ پروٹین اور مختلف وٹامنز خصوصاََ وٹامن E ، معدنیات وغیرہ رکھتا ہے۔ اس کے گوشت میں مرغی کی نسبت زیادہ کویسٹرال پایا جاتا ہے۔ بطخ کا گوشت بہترین غذاؤں میں شمار ہوتا ہے لیکن یہ دیر ہضم ہوتا ہے۔

بڑی بطخ میں سب سے اچھی قسم مخالیف ہوتی ہے۔ اس کا گوشت جسم کو موٹا کردیتا ہے۔ لیکن بڑی بطخ کا گوشت فصلات کا مجوعہ ہوتا ہے۔ اگر بڑی بطخ ذبح کرنے سے پہلے اس کے حلق میں بروق بھونک دیا جائے تو گوشت کی مضرت دور ہو سکتی ہے۔ ورنہ اس کا گوشت بلغم پیدا کرتا ہے۔ اس کا گوشت گرم مزاج والوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ بطخ کے گوشت میں زیتون کا تیل (olive oil) ملا لیا جائے تو اس کی بدبو ختم ہو جاتی ہے۔ اگر گوشت پکاتے وقت گرم مصالحے زیادہ مقدار میں ڈال دئیے جائے تو گوشت کی بدبو اور غلاظت دونوں ختم ہو جاتی ہے۔ ورنہ اس کا گوشت فضلات کا مجموعہ ہوتا ہے اور جلدی ہضم نہ ہونے کی وجہ سے معدہ کے لئے موافق نہیں ہے۔ گوشت میں فضلات کی وجہ سے بخار جلدی آجاتا ہے۔ امام قزوینیؒ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی بڑی بطخ کی خصیہ پکا کر کھا لے پھر اسی وقت اپنی بیوی سے صبت کرئے تو انشاء اﷲحمل ٹھہر جائے گا۔ بطخ کے پیٹ میں کنکریاں ہوتی ہیں ۔ اگر کسی کا پیٹ جل رہا ہو تو بطخ کے پیٹ کی کنکریوں کو پیس کر پینے سے افاقہ ہو جاتا ہے۔ بطخ کا تیل نمونیہ اور بال گرنے کی بیماری میں نافع ہے۔ بطخ کی زبان پابندی سے کھانا سلسل البول کے لئے فائدہ مند ہے۔ (حیاتُ الحیوان)
بطخ کے انڈے (Duck Eggs) :
بطخ کے انڈے کی جسامت مرغی کے انڈے کی نسبت قدرے بڑا ہوتا ہے اس لئے اس میں سفیدی اور زردی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اور بطخ کے انڈے کو مرغی کے انڈے کی طرح کچا نہیں کھانا چائیے۔ کیونکہ اس میں زہریلے جرثیم (salmonella enteritidis) پائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ بطخ کے انڈے پر 7500 مسام ہوتے ہیں۔ ان مساموں کی مدد سے انڈے اپنے اندر بخارت کو جزب کرنے کے ساتھ ساتھ سانس لیتے ہے۔

بطخ کا انڈا متوسط حرارت کا ہوتا ہے۔ لیکن یہ خون گاڑھا پیدا کرتا ہے۔ البتہ نیم نقصان دہ ہوتا ہے۔ اگر بطخ کا انڈا پہاڑی پودنیہ (zataria-multifolra) اور نمک میں ملا کر کھایا جائے تو اس کے ضرر رساں اجزاء زائل ہو جاتے ہیں ۔ بطخ کا انڈا گندہ خون پیدا کرتا ہے البتہ گرم مزاج والوں کے لئے مفید ہے۔ بطخ اور شتر مرغ کا انڈا دونوں گاڑھا خون پیدا کرتے ہیں اور دیر سے ہضم ہوتے ہیں ۔ جو شخص شتر مرغ اور بطخ کے انڈوں کو استعمال کرنا چاہے تو ان کی خالص زردی استعمال کرئے۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہر انڈے کی زردی بہ نسبت سفیدی کے زیادہ لطیف ہوتی ہے اور سفیدی بہ نسبت زردی کے زیادہ مرطوب ہوتی ہے۔ اسی طرح سفیدی بہ نسبت غذائیت بھی زرد قسم کے انڈوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ (حیاتُ الحیوان)
انڈوں کو محفوظ کرنا (Storing Eggs) :
بطخ کے انڈوں کو محفوظ کرنے کے لئے آپ ان کو ٹھنڈی ترین جگہ فریج وغیرہ میں رکھ سکتے ہے۔ اور اس کے ساتھ علاوہ آپ لیموں کا رس (lime water) اور پیرافیائن (pyraphine) کا استعمال کر سکتے ہیں۔

بطخ کو بازار ، منڈی یا اپنے قریبی علاقوں میں فروخت کرنا (Duck Marketing) :
بطخ کا گوشت کھانے کا رواج آج کل پاکستان میں فروغ پا رہا ہے۔ میرے علم کے مطابق لاہور کی ٹولینٹن مارکیٹ میں روزانہ تقریباََ ایک ہزار (1000) بطخ ذبح کی جاتی ہے۔ اور اس کا گوشت اچھے ہوٹلوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔

بطخ کے انڈے فروخت کرنے سے پہلے کسی کپڑے ، سخت کاغذ وغیرہ سے اچھی طرح صاف کر لیں تا کہ ان اوپر لگی گندگی اچھی طرح ختم ہو جائے۔ انڈے صاف کرنے کے بعد ان کو کسی ٹوکری یا لکڑی یا گتے کے بنے سانچے میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔ آپ جس بھی چیز کا انتخاب کریں اس بات کا خیال رہیں کہ اس ٹوکری یا سانچے میں بطخ کے 30 انڈے باآسانی آ سکیں ۔
انسان اور بطخ کا رشتہ (Human and Duck Relation) :
بطخ ایک بہت خوبصورت پرندہ ہے۔ اس کے پر وں کی ترتیب اس کے مجموعی حسن اور اس کی خوشنمائی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ پانی میں غوطہ خوری کے بعد اس کا حسن نکھر جاتا ہے اور انسان اس کو بار بار دیکھتا ہتا ہے اور گھنٹوں اس کی دلکش اداؤں سے محظوظ ہوتا رہتا ہے۔ اس کا زمین پر چلنے کا انداز بڑا ہی نرالا ہوتا ہے ۔ یہ اٹھلاتی ہوئی ، اٹک اٹک کر ، مٹک مٹک کر چلتی ہے۔ اس کی چال میں عجیب قسم کی جاذبیت پائی جاتی ہے۔ اور ہلکی مزاح کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ جو انسانی ذہن کو تراوٹ بخشنے کے لئے اپنی جانب کھینچتی ہے۔ اگر آپ بطخ کا غور سے مشاہدہ کرئے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ کافی ہشیار اور عقل مند پرندہ ہے ۔آپ اپنا فارغ وقت ان کی دلچسپ حرکات دیکھ کر گزار سکتے ہے۔

اگر آپ بطخ کے کاروبار سے مزید فائدہ اُٹھانا چاہتے ہے تو آپ کو اپنی بطخوں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی لوگوں اور منڈی میں قدروقیمت بڑھانی ہو گی ۔ میری آپ سے رائے یہی ہے ۔ کہ بطخ کو گھریلو ، چھوٹے یا تجارتی پیمانے پر پالنے سے پہلے اس کا ایک بہترین کاروباری منصوبہ ضرورت تیار کر لیں اور اُن لوگوں کی ضرور رائے لیں جو اس کاروبار سے منسلک ہیں۔ اگر آپ کو کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو آپ ہم سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔