فشرلوبرڈز یا فشر افریقی طوطا
اسلام علیکم دوستو۔۔۔۔!
Fischer lovebird افریقہ میں پایا جانے والا خوبصورت اور چھوٹا سا آڑو کے رنگت جیسا چہرہ رکھنے والا طوطا ہے۔ یہ بہت زیادہ تو نہیں لیکن اپنے آڑو کی رنگت کی وجہ سے مشہور پرندہ ہے۔ یہ پالتو پرندے کے طور پر پالا جاتا ہے اور یہ تقریبا ہر پرندے والی دوکان پر آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔
سائینسی نام (Scientific Name) :
Fischer Lovebird کا سائینسی نام Aqapornis Personata Fisheri ہے۔ اس کے دلچسپی کا باعث بننے والے اور آنکھوں میں سما جانے والے بہت سے رنگ ہے۔ اور رنگوں کے لحاظ سے ہی ان کی اقسام ہیں۔ جن میں dilute blue، dilute yellow، pied، black or dark eyes white ، albino، lutino اور cinnamon ہیں۔
تاریخ (History) :
Fischer Lovebird مشرقی افریقہ ان کا آبائی علاقہ ہے۔ یہ 1880ءمیں پہلی دفعہ افریقہ میں دیکھے گئے اس کے بعد یہ نسل بڑھانے کی غرض سے 1926ء میں امریکہ میں لائے گئے اور یہاں سے یہ باقی ممالک میں فروخت ہوئے۔
آبائی علاقہ / قدرتی مسکن (Habitat Natural \ Region Native) :
Fischer Lovebird مشرقی افریقہ میں واقع وکٹوریہ جھیل کے جنوبی حصہ ان کا آبائی علاقہ ہے۔ یہ حصہ میدانی ہونے ک ساتھ ساتھ درختوں اور گھاس سے گھیرا ہوا ہے۔ یہ 1880ءمیں پہلی دفعہ افریقہ میں دیکھے گئے تھے اور اس کے بعد یہ امریقہ اور دوسرے ممالک میں نسل بڑھانے کی غرض سے برآمد کیا گیا۔
بناوٹ (Personality) :
Fischer Lovebird جسامت میں چھوٹے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ پ ±ھرتیلے، تجسس سے بھرے اور دلکش رنگت کے ہوتے ہے۔ ان میں بہت سے رنگ ہوتے ہے۔ اور ہر رنگ اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔ ان کی چونچ چھوٹی اور مضبوط اور لال رنگ کی ہوتی ہے ان کی دو ٹانگیں ہوتی ہے۔ ان کا چہرہ آڑو کی رنگت والا ہوتا ہے لیکن اب ان میں بہت سے رنگ تغیراتی عمل کی وجہ سے بن چکے ہیں۔ ان کے پر سبز ہوتے ہے۔
نر fischer lovebird کی لمبائی تقریبا 15 سینٹی میٹر ہوتی ہے اور مادہ اس عام طور کچھ لمبی ہوتی ہے اور ان کا اوسط وزن 40 گرام ہوتا ہے لیکن مادہ لو برڈ کا وزن نر لو برڈ کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔
نر اور مادہ میں فرق ان کے کولھے کی ہڈیوں کے درمیانی فاصلے سے لگایا جا سکتا ہے۔ نر لوبرڈ میں کولہے کی ہڈیوں میں تقریبا 1 سے 2 ملی میٹر فاصلہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ زیادہ نوک دار ہوتی ہے جبکہ مادہ لوبرڈ میں 4 سے 6 ملی میٹر تک فاصلہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ گول ہوتی ہے۔
رویہ (Behavior) :
لوبرڈ بہت زیادہ غصے والی نسل ہوتی ہے خاص طور پر مادہ لوبرڈ نسل بڑھانے کے موسم میں اپنے علاقے کو لیکر بہت زیادہ محتاط اور ہوشیار ہوتی ہے۔ اس موسم میں ان پر خاص نظر رکھیں کیونکہ علاقائی لڑائی یا جنگ کی وجہ سے یہ زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو جان سے بھی مار دیتی ہے۔ اگر آپ ان کو کالونی کو صورت میں رکھ رہے ہے تو ان کو اتنی جگہ دے کہ آپ کو بعد میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ اور پجرے میں کھانے اور پانی کے زیادہ اور فالتو برتن رکھے تا کہ ان کے درمیان کم سے کم لڑائی ہو اور امن قائم رہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرئے گے تو آپ نقصان کے ذمہ دار خود ہو گے۔
Fischer Lovebird صرف اپنی نسل کے ساتھ ہی رہنا پسند کرتے ہے۔ ان کے ساتھ صرف کوکٹیل کو رکھ سکتے ہے اور کسی پرندے کو نہیں۔ اگر آپ کسی اور پرندے کو ساتھ رکھ بھی لے تو یہ غصے کے دوران سب سے پہلے ا س کو تشدد کا نشانہ بنائے گے اور شاید اس کو جان سے ہی مار دے۔ زیادہ تر اس کے بارے میں یہ سُنا ہے کہ یہ اپنے چھوٹے پرندوں کی ٹانگیں ہی کاٹ دیتے ہے۔
بہت سارے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ جوڑوں کی صورت میں رہتے ہے۔ اور اس میں کوئی شک بھی نہیں۔ یہ نر اور مادہ دونوں ہمیشہ ایک ساتھ رہتے ہے۔ یہاں ایک بات بتاتا چلوں کہ lovebird کی جوڑی لوگوں پر توجہ دینے کی بجائے یہ ایک دوسرے پر توجہ دینا زیادہ پسند کرتے ہے۔ لوبرڈ کو لوگوں سے تعلق بنانے میں اچھا خاصا وقت لگتا ہے اور یہ مصروف رہنے کے لئے چیزوں کو چبانا اور ان کو تباہ کرنے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہے۔ اور ایک مادہ fischer lovebird اپنے پنجرہ یا اپنے علاقہ کی دفاعی حثیت سے سب سے پنگا بھی لے سکتی ہے۔
دیکھ بھال اور خوراک (Feeding & Care) :
ان کی دیکھ بھال کرنا زیادہ مشکل نہیں ہے بس انکو کھلی جگہ دے تاکہ یہ آسانی سے اُڑ سکے اور اپنی نسل بڑھا سکے۔ ان کی خوراک بھی کوئی خاص نہیں ہے، یہ تقریبا سب کچھ ہی کھا لیتے ہے۔ یہ سبزیاں، پھل، خشک میوہ جات وغیرہ بہت شوق سے کھاتے ہے۔ لیکن ان کو متوان غذا بنا کر دیں تاکہ یہ صحت مند اور چاکوچبند رہے۔
گھونسلہ اور نسل بڑھانا (Nesting and Hatching) :
Fischer lovebird تقریبا پورا سال ہی اپنی نسل کو آگے بڑھاتے ہیں لیکن یہ بہت زیادہ گرم موسم میں (اپنی نسل آگے) انڈے نہیں دیتے۔ بہت زیادہ گرمی کی وجہ سے ان کے بچے اکثر مر جاتے ہے۔ مادہ لو برڈ 2 سے 6 انڈے ایک وقت میں دیتی ہے۔ اور ان میں سے تقریبا 21 دنوں بچے نکل آتے ہیں۔ ان کے انڈوں کا سائز تقریبا 4 سے 5 ملی میٹر کا ہوتا ہے۔
لوبرڈ سال میں دو دفعہ انڈے دیتی ہے لیکن اگر یہ سال میں ایک بار انڈے دے تو ان کی صحت زیادہ اچھی رہتی ہے۔ اور اگر مادہ لوبرڈ کو موقع ملے تو یہ سال میں 4 دفعہ بھی انڈے دے سکتی ہے۔ لیکن اس سے اس کی صحت متاثر ہو گی اور وہ جلدی اس دنیا سے ر خصت ہو جائے گی۔
بولنے کی صلاحیت (Ability Talking) :
لوبرڈ سماجی نہ ہونے کی وجہ سے ان کو کوئی لفظ سیکھانے کے لئے آپ کو اچھی خاصی محنت کرنی پڑئے گی اور یہ صرف چند ایک الفاظ ہی بول سکے گا۔
صحت اور حفاظت اقدامت (Care & Care Health) :
اگر مادہ لوبرڈ سال میں دو سے زیادہ بار انڈے دے گی تو اس سے یہ جلدی اپنی صحت کھو دے گی اور اس سے اس کی زندگی کم ہوجائے گی اور آپ کو ایک انمول پرندہ کھونا پڑے گا۔ اگر ان کی صحت اچھی رہے تو ان کی زنگی 12 سے 15 سال تک ہو سکتی ہے۔
ان کو کھیلنے کے لئے نرم لکڑی اور ایسے کھلونے دے جن سے ان کو کوئی نقصان نہ ہو کیونکہ یہ چبانا اور چیزوں کی توڑ پھوڑ کرنا پسند کرتے ہے۔
ان کے کھونسلے کی ہفتے میں کم از کم دو بار ضرور صفائی کرئے اور ان کے کھنانے پینے کے برتن ہر دوسرے دن لازمی صاف کرئے اور پانی ہر روز تازہ رکھیں۔ اس سے آپ کے پرندے بہت خوش اور صحت مند رہے گے۔
رنگوں کا بدلنا (Mutation Color) :
Fisher Lovebird کے بہت سے رنگ ہے اور یہ اپنے مختلف رنگوں کی وجہ سے بہت سی اقسام میں تقسیم ہیں جن میں سے
Black-cheeked lovebird
Fischer lovebird
Yellow-Collared lovebird
Grey-headed lovebird
Red-headed lovebird
Black-Winged lovebird
Swindern or Black-collared lovebird
Rosy-faced lovebird
Fischer lovebird
Yellow-Collared lovebird
Grey-headed lovebird
Red-headed lovebird
Black-Winged lovebird
Swindern or Black-collared lovebird
Rosy-faced lovebird
اور Lilian lovebird ہیں
Black-cheeked lovebird - (Nigrigenis)
Fischer lovebird - (Fischeri)
Yellow-Collared lovebird - (Personata)
Grey-headed lovebird - (Cana)
Red-headed lovebird - (Pullaria)
Black-Winged lovebird - (Taranta)
Swindern or Black-collared lovebird - (Swubderniana)
Rosy-faced lovebird - (Roseicollis)
Lilian lovebird - (Lilianae)
اگر آپ اس کے علاوہ بھی Fischer lovebird (طوطوں ) کے بارے جانتے ہے تو آپ ہم سے اپنی رائے اور معلومات کے بارے میں comments میں بتائے ۔ اور یہ مضمون آپ کو پسند آئے تو اپنے دوستوں اور عزیزوں کو ضرور شئر کرئے۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھیں۔ آمین