خرگوش کی نسلیں
اَلسَّلامُ عَلَيْكُم دوستو۔۔۔!
خرگوش دو اقسام کے ہوتے ہیں ایک قسم جنگلی خرگوش (wild rabbit) کہلاتی ہے اور دوسری پالتو خرگوش (domestic rabbit) کہلاتی ہے۔ پالتوخرگوش گھروں میں بڑی آسانی سے پالے جا سکتے ہیں جبکہ جنگلی خرگوش کو گھروں میں پالنا بہت مشکل ہے۔ پالتو خرگوش کی تمام اقسام یا نسلیں امریکن ریبٹ (خرگوش) بریڈرز ایسوسی ایشن (American Rabbit Breeders Association) سے جانی جاتی ہے۔امریکن ریبٹ (خرگوش) بریڈرز ایسوسی ایشن (American Rabbit Breeders Association) کی تحقیق جنوری 2016 ء کے مطابق خرگوش کی تقریباً 48 منفرد نسلیں ہیں ۔ اور برطانوی ریبٹ (خرگوش) کونسل (British Rabbit Council) کی تحقیق اگست 2014 ء کے مطابق تقریباً 60 نسلیں ہیں۔
خرگوش گھریلو یا تجارتی پیمانے پر پالنے سے دونوں طرح سے منافع بخش ہے۔ خرگوش کا بزنس کوئی بھی کر سکتا ہے اور اس کے لئے بس تھوڑا بہت سرمایہ چاہیے ہوتا ہے۔ خرگوش پالنے کے بزنس کا منافع کا انحصار کچھ باتوں پر کیا جاتا ہے جیسے خرگوش کے بزنس کے لئے کی کون سی نسل کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال اور حفاظت کا انتظام کیسے کرنا چائیے۔ لیکن خرگوش کی نسل کا انتخاب سب سے اہم ہے۔ ہمارے ارد گرد خرگوش کی بہت ساری نسلیں پائی جاتی ہیں۔ لیکن سب تجارتی پیمانے پر پالنے کے لئے موضوع نہیں ہیں ۔ ان میں سے کچھ مخصوص ماحول (علاقے) میں پالے جا سکتے ہیں اور کچھ دنیا میں کہیں بھی پالے جا سکتے ہیں۔
خرگوش کی نسل کا انتخاب کرتے وقت درج ذیل چیزوں پر غوروفکر کرنا :
-
- خرگوش کس مقصد کے لئے پالنے ہیں۔
-
- خرگوش کی جسامت کتنی بڑی ہونی چائیے۔
-
- خرگوش کی جسامت کیسی ہونی چائیے ۔
-
- خرگوش کی کھال کے بال کیسے ہونے چائیے۔
-
- خرگوش کی رنگت کیسی ہونی چائیے۔
-
- خرگوش کی پیداوار کتنی تیزی سے ہونی چائیے۔
- خرگوش کے لئے آب و ہوا کیسی ہونی چائیے۔
گوشت کے لئے خرگوش پالنا :
اگر آپ خرگوش کو صرف گوشت کے لئے پالنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو تجویز کرو گا کہ آپ خرگوش کی اُن نسلوں میں سے انتخاب کریں جو خرگوش کے گوشت کی عمدہ پیداروار کے لئے تجارتی پیمانے پر پالے جاتے ہیں ۔ میں ذاتی طور پر آپ کو وائٹ نیوزی لینڈ خرگوش (White New Zealand Rabbit) اور کیلیفورنین خرگوش (Californian Rabbit) پالنے کا مشورہ دو ں گا ۔ ان کی پیداوار بہت تیزی سے ہوتی ہے اور ان کی جسامت بھی بڑی ہونے کی وجہ سے ان میں گوشت زیادہ ہوتا ہے ۔

خرگوش کو اُون کی وجہ سے منتخب کرنا (Choose Rabbit for Fur) :
خرگوش پانے والے اس بات سے باخوبی واقف ہے کہ خرگوش کی کھال کے بال (اُون) سب سے عمدہ ہوتی ہے ۔ اگر آپ خرگوش صرف اُون (wool) کے لئے پلنا چاہتے ہے ۔ تو میں آپ کو انگورہ خرگوش کی نسل کو منتخب کرنے کی تجویز دوں گا یا اُن خرگوش کی نسلوں کو منتخب کریں جو زیادہ تر اُون (wool) کے لئے پالے جاتے ہیں۔

وائٹ نیوزی لینڈ خرگوش (White New Zealand Rabbit) :
وائٹ نیوزی لینڈ خرگوش بہت مشہور اور تجارتی پیمانے پر پالے جانے والا خرگوش ہیں۔ دنیا میں اس کی بہت مانگ (demand) ہے۔ وائٹ نیوزی لینڈ خرگوش کی نسل خرگوش کی نسلوں میں سے ایک ایسی نسل ہے جس کو امریکہ نے مختلف خرگوشوں کی نسلوں کے ملاپ (crossing) سے بنایا اور سرخ نیوزی لینڈ خرگوش کے باد منظر عام پر آیا ۔ یہ نسل اس کے بالوں کے ساتھ ساتھ گوشت کی پیداوار کے لئے گھریلو اور تجارتی پیمانے پر پالا جاتا ہے۔ ایک بڑا نر خرگوش کا وزن تقریباً 4.5 کلوگرام اور مادہ خرگوش کا وزن تقریباً 5 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔

کیلیفورنین خرگوش (Californian Rabbit) :
کیلیفورنین خرگوش کی نسل بھی گھریلو اور تجارتی پیمانے پر پالے جانے کی وجہ سے بہت مشہو رہے ۔ یہ نسل امریکہ نے 1923 میں خرگوش کی مختلف نسلوں کے تولیدی عمل (crossing) کے ذریعے بنائی ۔ کیلیفورنین خرگوش گوشت کی پیداروار کے لئے بہت مشہور ہے ۔ اس کے جسم کا رنگ سفید ۔ ناک ، کان، دم اور پاؤں کا رنگ گہرا سرمئی (dard gray) یا کالا ہوتا ہے۔ جب اس نسل کے خرگوش بالغ ہوتے ہیں تو نر خرگوش کا وزن تقریباً 4 کلوگرام اور مادہ خرگوش کا وزن 4.3 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔

شیمپین سلور خرگوش (Champagne d'Argent Rabbit) :
دنیا میں سب سے پُرانی نسل شیمپین سلور خرگوش ہے جو تجارتی پیمانے پر پالی جاتی ہے۔ یہ فرانسیسی سلور خرگوش (French Silver Rabbit) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ خرگوش کی یہ نسل فرانس (French) میں 100 سال سے زاہد عرصے سے پالا جا رہا ہے۔ جب سے پیدا ہوتے ہیں تو ان کے جسم کا رنگ کالا ہوتا ہے۔ لیکن جب یہ بلغوت کو پہنچتے ہیں تو ان کے جسم کا رنگ سرمئی (silver) یا پھر چمکدار دودھ کی رنگت (skimmed milk color) کا ہو جاتا ہے۔ اس نسل کے بالغ نرخرگوش کا وزن 4.5 کلوگرام اور بالغ مادہ خرگوش کا وزن 4.7 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔

ساٹن خرگوش (Satin Rabbit) :
ساٹن خرگوش کی نسل امریکہ سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ خرگوش کے بالوں کی پیداوار کے ساتھ ساتھ تجارتی پیمانے پر گوشت کی پیداوار کے لئے بھی پالا جاتا ہے۔ یہ دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت نظر آتے ہیں۔ اس نسل کے بالغ نر خرگوش کا وزن تقریباً 4 کلوگرام اور بالغ مادہ خرگوش کا وزن 4.5 کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔

گھریلو یا تجارتی پیمانے پر اور گوشت کی پیدوار کے لئے یا اُون کی پیداوار کے طور پالے جانے والے خرگوش کی کچھ نسلوں کی فہرست درج ذیل ہیں۔
نام | جسمامت | وزن | پانے کا مقصد |
Dutch | چھوٹی | 1.5کلوگرام سے لیکر 2.7کلوگرام | تجربات کے طور پر |
Himalayan | چھوٹی | 1کلوگرام سے لیکر 2.7کلوگرام | تجربات کے طور پر |
Polish | چھوٹی | 1.3 کلوگرام سے لیکر 1.8 کلوگرام | تجربات کے طور پر |
New Zealand | درمیانی | 1.5کلوگرام سے لیکر 2.7کلوگرام | اُون اور گوشت کی پیداوار کے طور پر |
American Chinchilla | درمیانی | 4 کلوگرام سے لیکر 5.4 کلوگرام | اُون کی پیداوار کے طور پر |
Californian | درمیانی | 3.6 کلوگرام سے لیکر 5 کلوگرام | گوشت کی پیداوار کے طور پر |
Champagne d'Argent | درمیانی | 4 کلوگرام سے لیکر 5.4 کلوگرام | گوشت کی پیداوار کے طور پر |
English Spot | درمیانی | 4 کلوگرام سے لیکر 5.9 کلوگرام | گوشت کی پیداوار اور تجربات کے طور پر |
Silver Martens | درمیانی | 2.7 کلوگرام سے لیکر 4.5 کلوگرام | اُون کی پیداوار کے طور پر |
Angora | درمیانی | 4 کلوگرام سے لیکر 5.4 کلوگرام | اُون اور گوشت کی پیداوار کے طور پر |
Rex | درمیانی | 3.6 کلوگرام سے لیکر 5 کلوگرام | اُون کی پیداوار کے طور پر |
Checkered Giants | بڑی | 5 کلوگرام سے زیادہ | اُون کی پیداوار کے طور پر |
Flemish Giants | بڑی | 5.8 کلوگرام سے زیادہ | گوشت کی پیداوار کے طور پر |