حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کے فائدے و نقصانات
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) بنیادی طور پر میتھین گیس [CH4] (Methane)، کاربن ڈائی آکسائڈ [CO2] (Carbon Dioxide)، اور ہائی ڈروجن سلفیڈ (H2S) (Hydrogen Sulphide) کی تھوڑی مقدار، نمی (moisture) اور سلوکینز (siloxanes) ہو سکتی ہے۔ حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کو ایندھن کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس گیس کی مدد سے کھانا پکایا جا سکتا ہے۔ گیس سے چلنے والے جنریرٹرز (gas generators) اور گیس سے چلنے والی لائٹس (gas lights) وغیرہ کو روشن کیا جا سکتا ہیں۔
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) آکسیجن کی غیر موجودگی میں نامیاتی مادوں کی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں مختلف گیسوں کا ایک مرکب ہیں۔ حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) خام مال یعنی زراعتی کچرا (agriculture waste)، پالتو جانوروں کا گھوبر / فضلہ (pets manure)، میونسپل کچرا (municipal waste)، پودوں کا مواد و کچرا (plant material)، سبز کچرا یا کھانے پینے کی اشیاء کا کچرا (green waste or food waste) سے پیدا کی جاسکتی ہے۔
قابل تجدید (renewable energy) توانائی کے ذرائع (sources) میں دنیا بھر میں دلچسپی کو بائث بنے ہوئے ہیں۔ حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کی پیداوار مسلسل بڑھ رہی ہے، کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) پیدا کرنے کے لئے حیاتیاتی گیس / بائیوگیس پلانٹ (Biogas plant) بنا رہے ہیں۔ جو حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کی پیداوار کے لئے بہت اچھا ہے اس کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لئے حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کے فوائد اور نقصان کی وضاحت درج ذیل ہیں۔
اگر آپ حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کے بارے میں تفصیلات جانا چاہتے ہیں تو میرا حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) پر لکھا ہوا مضمون (article) ضرور پڑھیں۔
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کے فوائد :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کے بے شمار فائدے ہیں۔ جن میں سے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں۔
ماحول دوست :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) ایک قابل تجدید (renewable energy)، ایک صاف ستھرا توانائی / ایندھن کا ذریعہ ہے۔ بایوڈیسسٹریشن (bio digestion) کے ذریعہ پیدا ہونے والی گیس غیرآلودہ ہوتی ہے۔ یہ اصل میں پودوں کی نرسری (green house) کے اخراجات میں کمی کا سبب بنتی ہے۔ کیونکہ پودوں کے کچرے بائیوگیس (Biogas) بنائی جاتی ہے اور اس طرح یہ گیس اندھن کے طور پر استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین کھاد کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ جو کہ کیمیل کھادے سے سو درجے بہتر ہوتی ہے۔ اس سے ماحول میں میتھین گیس کم خارج ہوپاتی ہے اور دنیا میں بڑھتی ہوئی گرمی میں کمی کا سبب بنتی ہے۔
خام مال کا ہمیشہ میسر رہنا :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کا ایک نمایا فائدہ یہ بھی ہے کہ قابل تجدید (renewable energy) کی دوسری اقسام کے برعکس بائیوگیس (Biogas) پیدا کرنے کا عمل قدرتی ہے اور اس کو بنانے کے لئے کسی قسم کی توانائی یا اندھن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ بائیوگیس (Biogas) کی پیداوار میں استعمال کردہ خام مال قابل تجدید ہیں، کیونکہ درخت اور فصلوں میں اضافہ جاری رہے گا۔ کھانے پینے کا کچرا اور فصل کی باقیات اور پالتو جانوروں کا گھوبر وغیرہ خام مال ہیں جو ہمیشہ دستیاب رہے گے۔
مٹی اور پانی کی آلودگی میں کمی :
جب آپ اپنے گھر یا آفس کا کچرے کو بہترین طریقے سے استعمال کرتے ہوئے حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) بنانے کی بجائے کوڑے والی ٹوکری میں پھینک دیتے ہے تو اس سے نہ صرف کوڑے کے ڈھیر میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ آپ توانائی حاصل کرنے کا موقع بھی کھو دیتے ہے۔ یہ کوڑے کا ڈھیر نہ صرف گندگی پھلانے کا سبب بنتا ہے بلکہ اس سے اُٹھنے والی بدبو دور دور تک پھیلنےکے ساتھ ساتھ ناگوار بھی ہوتی جاتی ہے۔ تو بہتر طریقہ یہی ہے کہ اس کچرے کو کوڑے کا ڈھیر بنانے کی بجائے اس سے حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کی شکل میں اندھن حاصل کیا جائے۔ اس سے کچرے سے گیس بننے کے بعد یہ بہترین کھاد ثابت ہوتا ہے اور نہ صرف یہ بہترین کھاد کے طور پر استعمال ہوتا ہے بلکہ یہ مٹی کو ذرخیز بنانے کے ساتھ ساتھ زمین کو زہریلے مادے اپنے اندر جزب کرنے کی صلاحیت کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ اور اس کی وجہ سے ماحول صاف ستھرا اور خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ پانی میں کی آلودگی کو ختم کرنے کا سبب بھی بنتا ہے۔
بہترین نامیاتی کھاد :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) تیار کرنے سے ہمیں بہترین نامیاتی کھاد حاصل ہوتی ہے۔ جو دنیا کی کسی بھی کیمیل کھادے سے سو درجے موثر اور نقصان دے بلکل نہیں ہوتی۔ اس سے زمین ذرخیز ہونے کے ساتھ ساتھ پودوں کی نشوونما میں نمایا فرق پڑتا ہے۔ اور بازاری یا کیمیل والی کھادوں پر اچھے خاصے پیسے خرچ ہونے سے بچ جاتے ہیں۔ جوکہ ہمارے معاشی حالات کو بہتر کرنے میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔
سادہ اور کم سرمائے سے ایندھن کا حاصل ہونا :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) پیدا کرنے کے لئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی بہت ہی سستی ہے۔ چھوٹے پیمانے پر / بائیوگیس (Biogas) بنانے کے لئے کم سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔ چھوٹے پیمانے پر / بائیوگیس (Biogas) بنانے کے لئے باورچی خانے کا کچرا اور جانوروں کا گھوبر وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں. اس طرح کا چھوٹے پیمانے پر بنایا گیا پلانٹ تھوڑی دیر بعد / بائیوگیس (Biogas) بنانا شروع کر دیتا ہے۔ اور اس کا استمعال جتنا مرضی کریں۔ اس کا کوئی بل وغیرہ نہیں دینا ہو گا۔ اس طرح سے پیدا کی جانے والی / بائیوگیس (Biogas) کی لاگت بہت ہی کم ہے اور اس سے گھرپر گیس سے چلنے والی لائٹس اور گیس جنریٹر وغیرہ کو چلانے کے لئے استعمال کرتے ہوئے گھر کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی بجلی سے چلنی والی اشیاء کو چلا سکتے ہیں۔ جو کہ بہت ہی سستہ ذریعہ ہے۔
جانوروں کو پالنے والے لوگ اپنے جانوروں کے گھوبر وغیرہ سے بائیوگیس (Biogas) بنا سکتے ہے۔ ایک گائے کے گھوبر سے پورے دن کے لئے اتنی مقدار میں بائیوگیس (Biogas) حاصل ہوجاتی ہے جس سے اپنے روز مرہ کے کام آسانی سے لئے جا سکے۔
بائیوگیس (Biogas) کے بڑے بڑے پلانٹس میں اس کو قدرتی گیس کی طرح بنا کر گاڑیوں میں اندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے. اس طرح کے بائیوگیس (Biogas) کے پلانٹس کی تعمیر کے لئے نسبتا کم سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے اور اس سے ملک میں ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔
ترقی پذیر علاقوں کے لئے بہترین ایندھن کا ذریعہ :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) پلانٹس خواتین اور بچوں کو مشکل اور جوکھن بھرا کام کرنے سے بچاتا ہے۔ اس کی وجہ سے عورتوں کے پاس کھانا پکانے اور گھر کو صاف سھترا بنانے کے لئے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔ سب سے اہم یہ کہ گھر میں کھلی آگ پر کھانے بنانے کے بجائے ایک گیس کا چولہے پر کھانا پکایا جا سکتا ہے اور کھلی آگ سے پیھلنے والے دھوئے کی وجہ مہلک سانس کی بیماریوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ بہت افسوس کی بات ہے کہ ہر سال لاکھوں لوگ گھریلو فضائی آلودگی کی وجہ سے مرنے کا سبب بنتے ہیں۔
حیاتیاتی ایندھن کے استمعال میں کمی :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) پلانٹس کو وسیع پیمانے پر بڑھانے سے حیاتیاتی ایندھن (fossil fuel) یعنی کوئلہ، تیل اور قدرتی گیس وغیرہ کے استعمال میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ جس سے حیاتیاتی ایندھن کی قیمتوں میں بھی نمایا کمی واقع ہو گی۔
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کے نقصانات :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کے فائدے زیادہ اور نقصانات بہت کم ہیں اور یہ نقصانات ایسے بھی نہیں ہیں جن کے ساتھ سمجھوتہ نہ کیا جا سکتا ہو۔ لہذا حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کے کچھ نقصانات درج ذیل ہیں۔
تکنیکی اصلاحات کی جیدت :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کی پیداوار میں استعمال ہونے والا نظام اتنا مؤثر نہیں ہے۔ اس گیس کو پیدا بڑے پیمانے پر پیدا کرنے کے لئے آسان اور کم لاگت پر مبنی ابھی تک نئی ٹیکنالوجی (technology) نہیں بنی۔ بڑی آبادی کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر پیداوار حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) پیدا کی جا رہی ہے لیکن اس میں کافی مشکلات کا سامنا بھی ہے۔ لیکن اس کو آسان اور جدید بنانے کے لئے بہت سی حکومتیں کوشش کر رہی ہیں۔
نامیاتی مادوں پر مشتمل :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) بہت سی گیسوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ حتی کہ اس کو فلٹر کرنے کے بعد بھی اس میں کچھ ایسی گیسے رہ جاتی ہے جو ایندھن کے طور پر استعمال ہونے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ جس سے گاڑیوں کا مرمت کا کام بڑھ جائے گا اور خرچہ زیادہ ہونے کا سبب بنے گا۔ یہ گیس گھریلوں چولہوں اور لائٹس وغیرہ کو چلانے کے لئے بہترین اور موذوں ہیں۔
درجہ حرارت کا اثر ہونا :
دوسرے قابل تجدید توانائی (renewable energy) کے ذرائع کی طرح (مثال کے طور پر سورج کی روشنی و حرارت، ہوا) موسم میں تبدیلی کی وجہ سے بائیوگیس (Biogas) کی پیدوار متاثر ہوتی ہے۔ بائیوگیس (Biogas) کو بنانے کے لئے تقریبا 37°C چائیے ہوتا ہے۔ سرد موسم میں بائیوگیس (Biogas) کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے کے لئے حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
گنجان آباد علاقوں کے لئے موذوں نہ ہونا :
حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) پلانٹس کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ یہ گنجان آباد علاقوں میں بڑھے پیمانے پر نہیں بنائے جاسکتے۔ کیونکہ حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) کو بنانے کے لئے وافر مقدار میں خام مال یعنی پیڑ پودوں کا کچرے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے گھوبر وغیرہ کا دستیاب ہونا ضروری ہوتاہے۔ اس لئے یہ دیہات وغیرہ کے لئے نہایت موذوں ہوتے ہیں۔
تجذیہ :
میرے خیال میں چھوٹے پیمانے پر اپنا حیاتیاتی گیس / بائیوگیس (Biogas) پلانٹ بنایا جا سکتا ہے۔ کیونکہ ایک گھر کے نظام کو چلانے کے لئے چھوٹے پیمانے پر بنایا جانے والا پیمانے پر بنایا جانے والا بائیوگیس (Biogas) پلانٹ موثر اور موذوں رہے گا۔ اور اس سے گھر کے روزمرہ کے کام بھی لئے جا سکے گے۔ اور بجلی اور گیس کے بل میں بھی نمایا کمی واقع ہو گی۔ تو کیا آپ اپنا چھوٹے پیمانے پر بائیوگیس (Biogas) پلانٹ بنانے کے لئے تیار ہے۔