خرگوش (Rabbit)
السلامُ علیکم دوستو۔۔۔!
خرگوش | : | اُردو میں نام |
الارنب | : | عربی میں نام |
Rabbit یا Hare | : | انگریزی میں نام |
سفید، کالا، بھورا | : | رنگ |
تقریباََ 9 سے 12 سال | : | عمر |
تقریباََ 400 گرام سے 2 کلو | : | وزن |
20cm سے 50cm | : | لمبائی |
حلال | : | حلال ، حرام اور مکروہ |
گرم خشک | : | تاثیر گوشت |
تقریباََ 25 قسم کی نسلیں ہیں۔ | : | نسل یا اقسام |
آگے والے دونوں ہاتھ چھوٹے اور پچھلے پاؤں بڑے ہوتے ہیں۔ | : | جسامت |
خرگوش آنکھیں کھول کر سوتا ہے اور اس کو حیض (Periods) آتا ہے۔ | : | منفرد صفت |
Livestock ( یعنی گھریلو جانور اور پرندے ) میں خرگوش کی بات کی جائے تو ایک بہت خوب صورت اور چھوٹا گھریلو جانور ہے۔ خرگوش گرہوں کی صورت میں زمین میں بِل یا سُرنگ بنا کر رہتے ہیں۔ یہ سفید ، کالا اور بھورے رنگ میں پائے جاتے ہیں ۔ان کو رہنے کے لئے بہت تھوڑی جگہ اور کم خوراک چایئے ہوتی ہے ۔ خرگوش کی بہت سی اقسام ہیں کچھ اقسام کے خرگوش جسامت میں ایک چھوٹے بکری کے بچے کے برابر ہو تے ہیں ۔ اس قسم کے خرگوش کو Giant Rabbit (بڑے سائز کے خرگوش ) کہا جاتا ہے۔ ان کی افزائش بہت تیزی سے ہوتی ہیں۔ خرگوش حلال جانوروں میں شمار ہوتا ہے اس لیے اس کا گوشت تقریباََ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا کھاسکتا ہے۔ اس کے گوشت کا رنگ لال ، ذائقے میں لذیز ، تاثیر میں گرم اور جلد ہضم ہونے والا ہے ۔ خرگوش کے گوشت میں دوسرے جانوروں کے مقابلے میں پروٹین ، کیلشیم ، وٹامنز زیادہ اور چکنائی (Cholesterol fat) اور سوڈیم(Sodium)کم پایا جاتا ہے ۔ آج کل خرگوش کے بالوں سے مختلف اقسام کے ملبوسات اور دیگر اشیاء ضرورت بنائی جا رہی ہیں۔
مادہ خرگوش ایک بار میں 2 سے 8 بچے پیدا کرتی ہے۔ خرگوش 20cm سے 50cm تک لمبے اور 0.4 کلو سے 2 کلو تک وزن میں ہو سکتے ہیں۔ زیادہ تر خرگوش کی اقسام زمین میں بل یا سُرنگ بنا کر گرہوں کی شکل میں رہتے ہیں۔ اس کے کان تقریباََ 10cm تک لمبے ہو سکتے ہیں۔ اپنے لمبے کانوں کی وجہ سے یہ ہلکی سی بھی آہٹ کو سُن لیتا ہے۔ یہ تقریباََ اپنے چاروں طرف دیکھ سکتا ہے۔ اس کے 28 دانت ہوتے ہیں جو Incisor (سامنے والے چار دانت ، چار اُوپر والے اور چار نیچے والے ) کی صورت میں اگے پیچھے ہوتے ہیں۔ نر خرگوش کو Bucks اور مادہ خرگوش کو Does کہتے ہے۔ اور خرگوش کے بغیر بالوں کے پیدا ہوتے ہے اور ان کوKits کہا جاتا ہے ۔
خرگوش چونکہ چھوٹی جسامت رکھنے والا گھریلو جانور ہے اس لیے اس کو رہنے کے لئے بہت کم جگہ اور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ خرگوش سبز رنگ کے پتوں والے پودوں کو کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ان کی سب سے پسندیدہ سبزی گاجر ہے۔
ہمارے ملک میں خرگوش کو شوق کے طور پر پالا جاتا ہے ۔اگر اس کو تجارتی پیمانے پر پالا جائے تو ایک اچھی آمدن کا ذریعہ بنے گا۔ خرگوش کو بہت کم خوراک اور جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ہم خرگوش کو گھریلو یا تجارتی پیمانے پر پالے تو اس سے ملک میں غربت میں بھی کمی آئے گی اور گوشت بھی حاصل ہو گا ۔ ہمارے ملک پاکستان میں سالانہ گوشت کی طلب تقریباََ 6 ملین ٹن ہے۔ جبکہ ہمارے ملک کی گوشت کی اپنی پیداوار تقریباََ 1 ملین ٹن ہے ۔ اور باقی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہم دوسرے ملکوں سے درآمد کرتے ہیں۔
خرگوش کی اقسام (Species of Rabbit) :
دنیا میں خرگوش کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں۔ خرگوش کی درج ذیل اقسام میں سے آپ اپنی پسند اور تجارتی پیمانے پر پالنے کے لئے ان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
دنیا میں خرگوش کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں۔ خرگوش کی درج ذیل اقسام میں سے آپ اپنی پسند اور تجارتی پیمانے پر پالنے کے لئے ان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
- Dark Gray Rabbit (Internal)
- Fox
- Dutch
- Newzeland white
- Newzealand Black
- Newzealand Red
- Belgium White
- Chinchilla
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے فائدے (Benefits of Rabbit Farming) :
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے بہت سے فائدے ہیں۔ جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے بہت سے فائدے ہیں۔ جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔
خرگوش کی نسل بہت تیزی سے بڑھتی ہے۔ یہ دوسرے جانوروں کے نسبت جلدی بلوغت کو پہنچتے ہیں۔ ایک مادہ خرگوش ایک وقت میں 2 سے 8 بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ خرگوش کو بہت تھوڑی جگہ پر پال سکتے ہیں۔ دوسرے جانوروں کے مقابلے میں ان پر لاگت کم آتی ہیں۔
خرگوش کا گوشت لذیز، تاثیر میں گرم اور جلد ہضم ہونے والا ہوتا ہے۔تقریباََ تمام عمر کے لوگ خرگوش کا گوشت کھا سکتے ہیں۔
کسی بھی مذہب میں خرگوش کا گوشت ممنوع نہیں کیا گیا۔ اگر گوشت کی پیداوار کی بات کی جائے تو مرغیوں کے بعد خرگوش گوشت کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں۔
کسی بھی مذہب میں خرگوش کا گوشت ممنوع نہیں کیا گیا۔ اگر گوشت کی پیداوار کی بات کی جائے تو مرغیوں کے بعد خرگوش گوشت کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں۔
کیچن کا کچرا، گھاس، پودے وغیرہ خرگوش کی پسندیدہ خوراک ہیں۔ آپ اپنے گھر میں اپنے خاندان کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے خرگوش پال سکتے ہیں۔ دوسرے جانوروں کے مقابلے میں تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے لیبر کی بھی اتنی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی ۔اگر تجارتی پیمانے پر خرگوش پالے تو آپ کے گھر کے افراد ہی کافی ہیں۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے بہت تھوڑا سرمایا چائیے ہوتا ہے اور یہ سرمایا تھوڑا عرصے بعد ہی منافع کی صورت میں واپس مل جائے گا۔ تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے سے ذریعہ آمدنی بھی ہو گا ۔
تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے کے لئے بہت تھوڑا سرمایا چائیے ہوتا ہے اور یہ سرمایا تھوڑا عرصے بعد ہی منافع کی صورت میں واپس مل جائے گا۔ تجارتی پیمانے پر خرگوش پالنے سے ذریعہ آمدنی بھی ہو گا ۔