گندم کی گھاس۔
گندم کی گھاس ایک زبردست اور فائدے مند غذا ہے۔ گندم کے پودے کو طاقت اور تیزی سے بڑھنے کی قوت کلوروفل (پودوں اور پتوں کو سبزرکھنے والا مادہ) سے ملتی ہے۔ کلوروفل پودوں میں سبز رنگ کو قائم رکھنے کا ذمہ دار ہے ۔ یہ پودوں میں روشنی جزب کر کے ضیائی تالیف ( وہ عمل جس میں پودے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو استعمال کرکے اپنی خوراک بناتے ہیں اور آکسیجن کو خارج کرتے ہیں) کے ذریعے اپنی افزائش کرتے ہیں۔ کلوروفل بہت سے پودوں استحالہ (زندہ عُضو اور خُلیوں میں مجموعی کیمیائی تبدیلی) اور سانس لینے کے عمل کے افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گندم کی گھاس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس میں 70% سے بھی زیادہ کلوروفل پایا جاتا ہے۔ کلوروفل کی وجہ سے گندم کی گھاس کو انتہائی توانائی اور قلوی اثر رکھتی ہے۔ حتیٰ کہ اس کو آب حیات کے حوالہ دے کر بھی پُکارا جاتا ہے۔
تحقیقی مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ کلوروفل antioxidant (عمل تکسید کو روکنے والا عامل جو خوصاََ کھلی ہوا میں کھی ہوئی اشیاء کے تحفظ کے لئے استعمال ہو تا ہے) ، سوزش اور زخم کی شفایابی کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ کلوروفل کے مزید فوائد درج ذیل ہیں:
- یہ ریشہ یا ٹیشو (یکساں خُلیوں کا ایک ایسا گررہ جن کا فعل بھی یکساں ہو) کی افزائش اور صحیح کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔
- یہ ہمارے روز مرہ سانس لینے سے جو آلودگی اپنے جسم کے اندر لے جاتے ہیں اُس آلودگی کو بے اثر بناتا ہے۔
- یہ موثر طریقے سے خلیات اور ریشہ یا ٹیشو میں آکسیجن لے جانے کے لئے خون کو میگنیشیم فراہم کرتاہے ۔
- وٹامن A ، C اور E کے کلوروفل بھی صحت مند خلیات کو radicals سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔
گندم کی گھاس کا جوس ایک مکمل غذا ہے اور وٹامن C ، E ، K اور B Complex
(including B12) حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ کیلشیم ، کوبالٹ،
جرمانیئم ، آئرن ، میگنیشیم ، فاسفورس، پوٹاشیم ، پروٹین ، سلفر اور زنک سے
مالامال ہیں۔ گندم کی گھاس میں معجزاتی طور پر امینو ایسڈ کی 17 اقسام اور
تقریباََ 80 سے زاہد خامروں (ایسی پروٹینز ہوتے ہیں جو کیمیاتی عمل کو تیز
کرتے ہیں۔ یہ خود تبدیل نہیں ہوتے مگر دوسروں کو تبدیل کرتے ہیں) پائے
جاتے ہیں۔
گندم کی گھاس کو اس کا عرق یا جوس نکالنے کے لئے کاٹا جاتا ہے اور جوس نکالنے کے بعد یہ گھاس کسی کام کی نہیں رہتی اور اپنی اہمیت کھودیتی ہے۔
گندم کی گھاس کو اس کا عرق یا جوس نکالنے کے لئے کاٹا جاتا ہے اور جوس نکالنے کے بعد یہ گھاس کسی کام کی نہیں رہتی اور اپنی اہمیت کھودیتی ہے۔
میدان میں فصل کی صورت میں اُگائی گئی گندم کی نسبت آبی زراعت کے ذریعے اُگائی گندم کی گھاس
میں زیادہ تازگی ہوتی ہیں اور ہم اس کو آبی زراعت یعنی بغیر مٹی کے اُگاتے
ہیں۔ اس عمل کے ذریعے ایک ہفتے میں گندم کے گھاس کٹنے کے لئے تیار ہو جاتی
ہیں۔ مٹی کے بغیر ایک محفوظ اور قدرتی ذائقے والی ایک فصل ملتی ہیں۔ آبی
زراعت کے طریقے سے پانی بھی کم استعمال ہوتا ہے۔ آپ بھی اپنے گھر میں گندم کی گھاس اُگا سکتے ہیں۔
گندم کی گھاس دوسرے پرندوں اور جانوروں کی خوراک کے طور بھی استعمال ہوتی
ہیں۔ مثال کے طور پر بٹیر، تیتر، مرغیاں، گائے، چیڑیاں وغیرہ
100 گرام گندم کی گھاس میں غذائیت :
Irvine Analytical Laboratories کی طرف سے گندم کی گھاس کی غذائیت کا تجزیہ کا نتیجہ درج ذیل ہیں:
Carbohydrates 2.0 g
Fat 0.06 g
Water 95 g
Sodium 10.3 mg
Iron 0.61 mg
Folic Acid 29 mcg
Dietary Fiber < 0.1 g
Glucose 0.80 g
Calcium 24.2 mg
Magnesium 24 mg
Potassium 147 mg
Zinc 0.33 mg
Phosphorus 75.2 mg
Vitamin A 427 IU
Vitamin B1 (Thiamine) 0.08 mg
Vitamin B2 (Riboflavin) 0.13 mg
Vitamin B3 (Niacinamide) 0.11 mg
Vitamin B5 (Pantothenic Acid) 6.0 mg
Vitamin B6 (Pyridoxine HCI) 0.2 mg
Vitamin B12 (Cyanocobalamin) < 1 mcg
Vitamin C (Ascorbic Acid) 3.65 mg
Vitamin E 15.2 IU
Chlorophyll 42.2 mg